لال جوڑے میں گنجی دُلہن کو دیکھ کر دُلہا کی سانسیں پھول گئیں
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وگوں کی ویڈیوز اکثر اس وقت وائرل ہوتی ہیں جب لوگ معاشرتی روایات یا ان کی توقعات کے برخلاف کرتے ہیں اور بھارتی نژاد برطانوی شہری نیہر سچدیوا نے بالکل ایسا ہی کیا ہے۔
سر کے بالوں کو خوبصورتی کی علامت سمجھا جاتا ہے، لیکن اگر کسی وجہ سے سر پر بال نہ ہوں تو لوگ مذاق اُڑاتے ہیں، خاص طور پر اگر لڑکیوں کے ساتھ ایسا ہو تو یہ سوال کیا جاتا ہے کہ “گنجی لڑکی سے شادی کون کرے گا؟
لوگوں کی ویڈیوز اکثر اس وقت وائرل ہوتی ہیں جب لوگ معاشرتی روایات یا ان کی توقعات کے برخلاف کرتے ہیں اور بھارتی نژاد برطانوی خاتون نیہر سچدیوا نے بالکل ایسا ہی کیا ہے۔
نیہر سچدیوا کی شادی کی ویڈیو نے سوشل میدیا پر تیزی سے توجہ حاصل کرلی ہے جب وہ ایک شاندار سرخ لہنگا پہنے دُلہے کے پاس جارہی تھیں اور اس کے بعد انہوں نے اپنا دوپٹہ ہٹا دیا اور فخریہ انداز سے اپنا گنجا سر ظاہر کیا۔
نیہر سچدیوا نے اپنی شادی کے موقع پر اپنا گنجا پن چھپا نہیں رہی تھیں بلکہ اسے دِکھا رہی تھیں جو کہ دیگر گنجی خواتین کیلئے ایک قابل فخر اور جرات مندانہ اقدام ہے۔
بھارت میں پیدا ہونے والی اور امریکا میں رہائش پذیر نیہار سچدیو نے 19 جنوری 2025 کو ارون وی گنپتی سے شادی کی ہے۔
جوڑے نے ”ہیپی ویڈنگ“ کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے شادی کی تعریف میں کیپشن لکھا ہے۔ بغیر ویگ کے سرخ رنگ کے جوڑے میں نیہار انتہائی خوبصورت لگ رہی ہیں، جبکہ آیوری شیروانی میں ارون کا انداز شاہی نظر آ رہا ہے۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی ہے جسے بہت سے لوگوں نے اسے دیگر گنجی دلہنوں کے لیے ایک رول ماڈل قرار دیا ہے۔
خاتون میں چھ ماہ کی عمر میں ہی ایلوپیشیا کی تشخیص ہوئی تھی۔ یہ ایک ایسی حالت ہے جو جسم یا سر پر بالوں کے جھڑنے کا سبب بنتی ہے یہ عارضی یا مستقل ہو سکتا ہے اور ایک چھوٹے سے حصے یا پورے جسم کو متاثر کر سکتا ہے۔
مزیدپڑھیں:چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس ایک گھنٹے میں ہی بک گئے، قیمت کیا ہے؟
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
وفاقی وزیرآئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ ماسکو پہنچ گئیں۔
وفاقی وزیرآئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ ماسکو پہنچ گئیں۔وفاقی وزیر دوسرے انٹرنیشنل ٹیکنالوجی کانفرنس میں شرکت کریں گی۔تفصیلات کے مطابق کانفرنس 16 سے 18 ستمبر تک پیٹریاٹ ایکسپو، ماسکو ریجن میں منعقد ہو رہی ہے۔کانفرنس میں 30 ممالک سے 500 اسپیکرز اور 200سے زائد کمپنیوں شریک ہورہی ہیں۔فاقی وزیرشزافاطمہ انٹرنیشنل پلینری سیشن Digital Compass of the SCO-Partner Dialogue: Course on Trusted Technologies میں بطور اسپیکر شرکت کریں گی۔دورے کے دوان وفاقی وزیر روسی فیڈریشن کے وزیر تجارت و سرمایہ کاری اینٹن علیخانوف سے ملاقات بھی کریں گی ۔اس کے ساتھ وفاقی وزیر ماکسوت اِگورِوِچ شادائیف، وزیر ڈیجیٹل ڈیولپمنٹ، کمیونیکیشنز اینڈ ماس میڈیا روسی فیڈریشن سے بھی ملاقات کریںگی-وفاقی وزیر مین پلینری سیشن Industry Code: The Role of New Industrial Technologies in Improving Labor Productivity میں بھی بطور اسپیکر خطاب کریں گی۔