جیکب آباد میں جشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ عصر حاضر کی انسانیت کو امام حسین علیہ السلام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عصر حاضر کے یزیدیوں کو عبرت ناک شکست دینی چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین عالی مقام علیہ السلام کی حیات طیبہ عالم انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حبیب چوک جیکب آباد میں جشن ولادت حضرت امام حسین علیہ السلام و حضرت ابوالفضل العباس علمدار علیہ السلام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جشن میلاد سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کشتی نجات اور چراغ ہدایت ہیں۔ اسی لئے عصر حاضر کی انسانیت کو ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عصر حاضر کے یزیدیوں کو عبرت ناک شکست دینی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ میلاد امام حسین علیہ السلام کے موقع پر زمین و آسمان والے سبھی خوش ہیں۔ روایت ہے کہ تین شعبان المعظم کو امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر جنت کو سجایا گیا۔ اس موقع پر تقریب جشن سے خطاب کرتے ہوئے انجمن سپاہ علی اکبر علیہ السلام کے چیئرمین سید احسان علی شاہ بخاری نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام پوری انسانیت کے رہبر اور رہنماء ہیں۔ اسی لئے ہر مذہب، رنگ اور نسل کے انسان آپ سے عقیدت رکھتے ہیں اور آپ کو اپنا رہبر اور رہنماء مانتے ہیں۔ تقریب میں معروف قصیدہ خوان عرفان علی درویش، غلام شبیر پنجتنی، وقار حسین، عشق علی لاہوتی و دیگر نے بارگاہ اہل بیت (ع) میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر میلاد امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علمدار علیہ السلام کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امام حسین علیہ السلام سے خطاب کرتے ہوئے علیہ السلام کی علامہ مقصود نے کہا کہ

پڑھیں:

حمیرا اصغر کی موت یا قتل؟ اسٹائلسٹ نے مزید تہلکہ خیز انکشافات کردیے

مرحوم اداکارہ حمیرا اصغر کے اسٹائلسٹ دانش مقصود نے اداکارہ کی گمشدگی اور موت سے متعلق نئے تہلکہ خیز انکشافات کردیئے جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

حمیرا اصغر کے اسٹائلسٹ دانش مقصود نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ کے فون پر 5 فروری 2025 کے بعد سرگرمیاں ریکارڈ کی گئیں۔ دانش مقصود کے مطابق حمیرا سے ان کی آخری گفتگو 2 اکتوبر 2024 کو ہوئی تھی، جبکہ ان کا واٹس ایپ لاسٹ سین 7 اکتوبر کو دیکھا گیا تھا۔

دانش کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے بعد انہوں نے متعدد بار اداکارہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی، مگر نہ کالز کا جواب ملا اور نہ ہی بھیجے گئے پیغامات پڑھے گئے۔ جب طویل عرصے تک اداکارہ کی کوئی اطلاع موصول نہ ہوئی، تو انہوں نے 5 فروری 2025 کو سوشل میڈیا پر حمیرا کی گمشدگی سے متعلق پوسٹ کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 6 فروری کو جب دوبارہ رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو واٹس ایپ پر اداکارہ کی ڈی پی غائب تھی اور لاسٹ سین بھی بند ہو چکا تھا جو کہ مشکوک ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے تصدیق کی ہے کہ پولیس نے دانش مقصود سے رابطہ کر کے اسکرین شاٹس حاصل کر لیے ہیں اور تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

TagsShowbiz News Urdu

متعلقہ مضامین

  • امریکی کمپنیوں کو بھارتی شہریوں کو ملازمتیں نہ دینے کی ہدایت
  • لیبیا کشتی حادثہ، جاں بحق مزید 2 افراد کی میتیں پاراچنار پہنچا دی گئیں
  • امارات میں بچے سے جنسی کے ملزم کو 10 سال قید کی سزا
  • لیبیا کشتی حادثہ، مزید 2میتیں پاراچنار پہنچا دی گئیں
  • پاکستانی زائرین کیلئے بارڈرز کھولے جائیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • حمیرا اصغر کی موت یا قتل؟ اسٹائلسٹ نے مزید تہلکہ خیز انکشافات کردیے
  • عقیدہ اور قانون میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مقدس حیثیت
  • مراد علی شاہ کی کے فور اور بی آر ٹی کے کام کو ستمبر میں شروع کرنیکی ہدایت
  • یوم شہادت امام زین العابدین (ع) کی مناسبت سے سرینگر میں جلوس عزاء
  • آرٹس کونسل کراچی کے تحت محفل مسالمہ و نیاز امام حسینؑ