یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے آئی ایس پی آر کا نیا ترانہ ریلیز
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
راولپنڈی:
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر نیا نغمہ کشمیر بنے گا پاکستان جاری کردیا۔
آئی ایس پی آر کے رواں سال کے نغمے میں گلوکار احمد جہانزیب نے اپنی آواز کا جادو جگایا جبکہ اس کی دھن عرفان سلیم اور کامران خان نے ترتیب دی۔ نغے کے بول عمران رضا نے لکھے ہیں۔
پانچ فروری کی مناسبت سے تیار کیا جانے والا یہ گیت ایک عزم ، ایک اظہار یکجہتی ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے غیور اور دلیر کشمیریوں کے ساتھ پورا پاکستان کھڑا ہے۔
ترانے کے آغاز پر حریت رہنما سید علی گیلانی (مرحوم) کی تاریخی تقریر دکھائی گئی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اسلام کی نسبت سے پاکستان ہمارا ہے اور ہم پاکستان ہیں۔ اسی کے ساتھ انہوں نے جم غفیر سے آزادی کے نعرے بھی لگوائے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
حمیرا اصغر کی موت یا قتل؟ اسٹائلسٹ نے مزید تہلکہ خیز انکشافات کردیے
مرحوم اداکارہ حمیرا اصغر کے اسٹائلسٹ دانش مقصود نے اداکارہ کی گمشدگی اور موت سے متعلق نئے تہلکہ خیز انکشافات کردیئے جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
حمیرا اصغر کے اسٹائلسٹ دانش مقصود نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ کے فون پر 5 فروری 2025 کے بعد سرگرمیاں ریکارڈ کی گئیں۔ دانش مقصود کے مطابق حمیرا سے ان کی آخری گفتگو 2 اکتوبر 2024 کو ہوئی تھی، جبکہ ان کا واٹس ایپ لاسٹ سین 7 اکتوبر کو دیکھا گیا تھا۔
دانش کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے بعد انہوں نے متعدد بار اداکارہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی، مگر نہ کالز کا جواب ملا اور نہ ہی بھیجے گئے پیغامات پڑھے گئے۔ جب طویل عرصے تک اداکارہ کی کوئی اطلاع موصول نہ ہوئی، تو انہوں نے 5 فروری 2025 کو سوشل میڈیا پر حمیرا کی گمشدگی سے متعلق پوسٹ کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 6 فروری کو جب دوبارہ رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو واٹس ایپ پر اداکارہ کی ڈی پی غائب تھی اور لاسٹ سین بھی بند ہو چکا تھا جو کہ مشکوک ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے تصدیق کی ہے کہ پولیس نے دانش مقصود سے رابطہ کر کے اسکرین شاٹس حاصل کر لیے ہیں اور تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
TagsShowbiz News Urdu