وکلاء رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین کی عملی زندگی اور کربلا میں شہادت نے ہمیں حق سچ کا ساتھ دینے کا درس دیا ہے، امام حسین و اہلبیت سے محبت ہی ہمیں اللہ اور رسول کے نزدیک کر سکتی ہے اور ہماری بخشش کا سبب بن سکتی ہے۔  اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیراہتمام اور سادات لائرز گروپ کے زیرانتظام سالانہ جشن امام حسین علیہ السلام کا اہتمام کیا گیا، جشن امام حسین کی تقریب سے ملک جاوید علی ڈوگر، ملک عدنان احمد، ملک نصیر تھیم، سید اقبال مہدی زیدی، حسنین بخاری، مرزا عزیز اکبر بیگ، سید ریاض الحسن گیلانی، سید عارف حسن شاہ، ذاکر نقوی، بلال بٹ، مہر اقبال سرگانہ، شیخ ارشد محمود، علی الطاف گیلانی، فیاض زیدی، رانا محمد شاہد نسیم، محسن ہمدانی، عرفان نقوی اور قارب نوید ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین کی عملی زندگی اور کربلا میں شہادت نے ہمیں حق سچ کا ساتھ دینے کا درس دیا ہے، امام حسین و اہلبیت سے محبت ہی ہمیں اللہ اور رسول کے نزدیک کر سکتی ہے، ہماری بخشش کا سبب بن سکتی ہے، ہمیں اپنی نئی نسل کو واقعہ کربلا اور شہدائے کربلا کے واقعات سے روشناس کرانا ہوگا۔ تقریب کے آخر میں کیک کاٹا گیا اور شرکا میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور دعا کرائی گئی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امام حسین کی سکتی ہے

پڑھیں:

لاہور: بڑی تعداد میں بھکاریوں کو ہٹانے کا دعویٰ

— فائل فوٹو

لاہور بھر میں ٹریفک پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔

پنجاب یونیورسٹی میں آئس سپلائی کرنے والا پولیس اہلکار گرفتار

پنجاب یونیورسٹی میں آئس سپلائی کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔

سی ٹی او اطہر وحید کے مطابق شہر بھر سے تقریباً 95 فیصد بھکاریوں کو ہٹا دیا گیا ہے، ٹریفک سگنلز پر اب بھکاری نظر نہیں آئیں گے۔

اطہر وحید نے کہا ہے کہ بھکاریوں کے خلاف ایف آئی آرز بھی درج کرائی جارہی ہیں، 74 سے زیادہ بھیک مانگنے والے بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا جاچکا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ معطل
  • گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی روضہ حضرت امام حسین علیہ السلام پر حاضری
  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی روضۂ حضرت امام حسین رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ پر حاضری
  • امام جعفر صادق علیہ السلام کی علمی و سماجی خدمات
  • ملتان، رہبرمعظم کی سالگرہ کی مناسبت سے المصطفیٰ ہائوس میں نشست کا اہتمام، کیک بھی کاٹا گیا 
  • اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس ، مائنز اینڈ منرلز بل مسترد کردیا، بل صوبے کی معدنیات و وسائل پر قبضے کے مترادف ہے، میاں افتخار حسین
  • پاکستانی ماہرین نے سالانہ 200 انڈے دینے والی مرغی  تیار کرلی
  • پاکستانی ماہرین نے سالانہ 200 انڈے دینے والی مرغی تیار کرلی
  • ملتان سلطانز کی قیمت بڑھائی تو نہیں خریدوں گا
  • لاہور: بڑی تعداد میں بھکاریوں کو ہٹانے کا دعویٰ