پشاور(صباح نیوز)خیبر پختونخوا اسمبلی میں کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی۔خیبر پختونخوا کی اسمبلی میں کشمیر پر ہندوستانی قبضہ کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی، قرارداد پی ٹی آئی کے اکرام اللہ نے پیش کی۔متن کے مطابق 5 فروری کشمیری عوام سے یکجہتی کے لئے مخصوص ہے، کشمیری عوام کے حقوق اور آزادی کو بار بار فوج قبضہ سے سلب کیا گیا، لاکھوں مرد خواتین اور بچے تشدد کے شکار ہیں۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ مسئلہ کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل کیا جائے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پی ٹی آئی نے 2014 میں بھی استعفے دیے تھے وہ بھی منظور نہیں کیے تھے، اسپیکر قومی اسمبلی

فائل فوٹو

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے 2014 میں بھی استعفے دیے تھے وہ بھی منظور نہیں کیے تھے۔

اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی آئی والے پہلے بھی پارلیمنٹ میں واپس آگئے تھے، امید ہے اب بھی قائمہ کمیٹیوں میں آجائیں گے، ہماری کوشش ہے یہ پارلیمنٹ کا پوری طرح حصہ رہیں۔

ایاز صادق نے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں کی ریکوزیشنز آرہی ہیں انہیں ہم نہیں روک سکتے، قائمہ کمیٹیوں کو کسی صورت غیر فعال نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ میری پوری کوشش ہے کہ پی ٹی آئی واپس آئے اور قائمہ کمیٹیوں کا حصہ بنے، پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو اپنے ایم این اے ہونے کی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ارکان جن کمیٹیوں کے چیئرمین تھے انکی جگہ ابھی نئے چیئرمین نہیں لگائے، میں کوشش کرتا رہوں گا کہ وہ قائمہ کمیٹیوں کا دوبارہ حصہ بن جائیں۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 4.3 شدت کا زلزلہ
  • آزاد کشمیر میں پاکستان مخالف نعرے کیوں؟
  • پاکستان کشمیری عوام کے وقار اور حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے؛دفتر خارجہ
  • آزادکشمیرکے عوام کو تمام حقوق حاصل ہیں،پاکستان کابھارتی پروپیگنڈے پرردعمل
  • آزاد کشمیر میں مہنگائی و لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج، وزیر دفاع کی عوام سے پرامن رہنے کی اپیل
  • جنرل اسمبلی: سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی قرارداد ویٹو ہونے کا جائزہ
  • امن منصوبے کے نام پر 2 ریاستی فارمولے کو مسترد کرتے ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
  • بلوچستان اسمبلی : گوادر کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دینے کی قرارداد منظور  
  • پی ٹی آئی نے 2014 میں بھی استعفے دیے تھے وہ بھی منظور نہیں کیے تھے، اسپیکر قومی اسمبلی
  • وزیر دفاع خواجہ آصف کی آزاد کشمیر کے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل