کراچی (اسٹاف رپورٹر)سینئر صحافی اور سکھرپریس کلب کے سابق صدرخواجہ جاویداحمدکی اہلیہ انتقال کرگئیں وہ کچھ عرصہ سے علیل اورمقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔مرحومہ کی نمازجنازہ بعد نمازظہر مسجد اقصیٰ بلاک 15فیڈرل بی ایریا میں ادا کی گئی ۔ جماعت اسلامی
سندھ کے امیرکاشف سعید شیخ،جنرل سیکرٹری محمد یوسف اورسیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا نے خواجہ جاوید سے اہلیہ کی وفات پردلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اورپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر وسابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے خواجہ جاوید کو ٹیلیفون کرکے اہلیہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

 فیلڈ مارشل کو ملنے والا اعزاز پوری پاکستانی قوم کے لیے باعث فخر ہے، جاوید اقبال انصاری 

ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ جب پاکستان نہ صرف سیاسی بلکہ معاشی دیوالیہ کے دہانے پر پہنچ گیا تھا فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان کے دفاع بلکہ معاشی اور خارجہ امور پر عوامی قیادت کو ساتھ ملا کر حالات پر قابو پایا اور اقوام عالم کے سامنے پاکستان کی پوزیشن کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پاکستان، سابق ایڈیشنل ڈپٹی پراسٹیکیوٹر جنرل نیب محمد جاوید اقبال انصاری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے وطن عزیز پاکستان کی بگڑتی ہوئی معیشت کو سیاسی قیادت کو ساتھ لے کر سنبھالا بلکہ معرکہ حق آپریشن بنیان المرصوص میں بے مثال فتح حاصل کی جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فتنہ الخوارج کے خلاف بطور سپہ سالار بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں جس پر ان کی بیش بہا خدمات کو وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سراہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ جب پاکستان نہ صرف سیاسی بلکہ معاشی دیوالیہ کے دہانے پر پہنچ گیا تھا فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان کے دفاع بلکہ معاشی اور خارجہ امور پر عوامی قیادت کو ساتھ ملا کر حالات پر قابو پایا اور اقوام عالم کے سامنے پاکستان کی پوزیشن کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزیراعظم پاکستان اور صدر مملکت اصف علی زرداری کی مشاورت کے بعد جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے منصب جلیلہ اور اعزاز سے نوازا گیا جبکہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر ان کی خدمات کو جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

 فیلڈ مارشل کو ملنے والا اعزاز پوری پاکستانی قوم کے لیے خواہ اس کا تعلق کسی بھی طبقہ سے ہو باعث فخر ہے، جبکہ 66 سال قبل 1959 میں اس وقت کے آرمی چیف جنرل ایوب خان کی صدارتی کابینہ نے فیلڈ مارشل کا عہدہ عطا کیا تھا، جنرل سید عاصم منیر دوسرے جمہوری دور کے پہلے مرد آہن فیلڈ مارشل کے عہدہ پر فائض ہوئے ہیں جو پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات پر بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور پاکستان کی موجودہ سیاسی قیادت کے ساتھ مل کر پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ فیلڈ مارشل کی کاوشوں کی بدولت سعودی عرب جیسے اہم ترین ملک میں پاکستان کے دفاعی اور تجارتی معاہدات پر عمل درآمد جاری ہے اور مجھے یہ جان کر انتہائی خوشی ہوئی ہے کہ آئی ایس پی ار کی جاری کردہ پریس ریلیز میں فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی جانب سے یہ اعزاز پوری قوم افواج پاکستان خاص طور پر سول اور ملٹری شہدا اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں جو ان کی جذبہ حب الوطنی اور اعلی قائدانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  •  فیلڈ مارشل کو ملنے والا اعزاز پوری پاکستانی قوم کے لیے باعث فخر ہے، جاوید اقبال انصاری 
  • محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر اظہار تعزیت
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر تعزیت
  • محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات ، بہنوئی کے انتقال پر تعزیت
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات
  • فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
  • گورنرسند ھ کامران خان ٹیسوری کا تھائی ملکہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
  • اینکر خاتون عروج فاطمہ وفات پا گئیں
  • سابق وزیراعلی سندھ آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے،صدر مملکت کا اظہار تعزیت
  • چین کی تاریخی فتح اور بھارت کو سبکی، نصرت جاوید بڑی خبریں سامنے لے آئے