Jasarat News:
2025-09-17@23:11:25 GMT

مختلف حادثات و واقعات میں بچے سمیت 3 جاں بحق، 17 زخمی

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات میں بچے سمیت 3 افراد جاںبحق اور 17 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف کے علاقے نیشنل ہائی وے بھینس کالونی موڑ بچہ جیل کے قریب لکڑی سے لدے ہوئے ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک 22 سالہ ظہیر جاں بحق اور ایک شخص شدید اور ایک معمولی زخمی ہوگیا۔ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ لیاری چاکیواڑہ میں آگ سے جھلسنے والی 2 سالہ بچی ایزل سول اسپتال میں دوران علاجج دم توڑ گئی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

مناواں، دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، ایک جاں بحق، تین راہ گیر زخمی

لاہور:

لاہور کے علاقے مناواں اعوان ڈھائے والا میں دیرینہ دشمنی ایک بار پھر خون میں نہا گئی، جہاں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 28 سالہ نوجوان فیاض جاں بحق جبکہ تین راہ گیر زخمی ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی کینٹ قاضی علی رضا بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر حالات کا جائزہ لیا۔

زخمی افراد کی شناخت لیاقت، وقاص اور ایک نامعلوم شخص کے طور پر ہوئی ہے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

پولیس نے جاں بحق ہونے والے فیاض کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم پولیس مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔

ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں۔

انہوں نے یقین دلایا کہ ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے اور واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • مناواں، دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، ایک جاں بحق، تین راہ گیر زخمی
  • کراچی، فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی
  • محرابپور،5 سالہ بچہ دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا
  • لانڈھی اسپتال چورنگی پر المناک حادثہ،ماں بیٹا واٹر ٹینکر کی زد میں آکر جاں بحق
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو زخمی
  • کراچی: مختلف مقامات سے نوعمر لڑکی سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد
  • شہر قائد؛ ایک گھنٹے میں 3 حادثات، ماں بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی
  • کانگو میں دو خوفناک کشتی حادثات میں 193 ہلاکتیں، درجنوں لاپتہ
  • کراچی میں 1 گھنٹے کے دوران 3 ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق
  • کراچی، اندھی گولیاں لگنے کے دو مختلف واقعات میں دو افراد زخمی