پشاور ہائیکورٹ کے 10 نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ کے 10 نئے ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے نئے ایڈیشنل ججز سے حلف لیا، حلف برداری کی تقریب پشاور ہائیکورٹ میں منعقد ہوئی۔
جسٹس طارق آفریدی، جسٹس عبدالفیاض، جسٹس فرح جمشید، جسٹس انعام اللہ، جسٹس ثابت اللہ خان، جسٹس صلاح الدین،جسٹس صادق علی اورجسٹس مدثر امیر نے حلف اٹھایا، جسٹس اورنگزیب اور جسٹس قاضی جواد احسان بھی ایڈیشنل جج کا حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔
بارسلونا میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس،ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا خصوصی خطاب
نئے ایڈیشنل ججز کے حلف لینے کے بعد پشاور ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد 23 ہوگئی، جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کیلئے 10 نئے ایڈیشنل ججز کی منظوری دی تھی۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پشاور ہائیکورٹ کے نئے ایڈیشنل ججز
پڑھیں:
لاہور،ہائیکورٹ روڈ پر بار کونسل کے انتخابات کے سلسلے میں ٹریفک جام ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">