مہنگائی میں بڑی کمی کے حکومتی دعوے، عوام کے لیے کیا کچھ سستا ہوا؟
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
حکومت کی جانب سے مختلف اوقات میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے اور اشیائے خورونوش کی قیمتیں بھی کم ہوئی ہیں، تاہم گزشتہ چند دنوں سے فروٹ، گوشت، چینی اور دالوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ سبزیوں اور انڈوں کی قیمتوں میں کچھ کمی ہوئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق رواں ماہ فروری میں شہری افراط زر سالانہ بنیادوں پر کم ہو کر 2.
مزید پڑھیں: دسمبر 2024 میں مہنگائی کی شرح 4.1 فیصد ریکارڈ کی گئی جو ساڑھے 6 برس کی کم ترین سطح ہے، وزارت خزانہ
وی نیوز نے اشیائے خورونوش کی موجودہ اور ایک ماہ قبل کی قیمتوں کا موازنہ کیا تو معلوم ہوا کہ حکومتی دعوؤں کے برعکس ان اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ چینی کی فی کلو قیمت میں 30 روپے، کوکنگ آئل اور گھی کی قیمت میں 60 روپے فی کلو جبکہ مختلف پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ انڈوں کی قیمت 80 روپے فی درجن اور سبزیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی ہے، ٹماٹر 120 روپے فی کلو سستا ہوا ہے۔
گھی، چاول اور دالیںماہ جنوری میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمت قریباً 550 روپے کلو تھی، جو اب بڑھ کر 600 روپے ہوگئی ہے جبکہ ڈالڈا گھی کی قیمت میں بھی 60 روپے فی کلو تک کا اضافہ ہوا ہے۔ دسمبر مختلف دالوں کی قیمتوں میں بھی 80 سے 100 روپے فی کلو تک کا اضافہ ہوا تھا تاہم گزشتہ ماہ قیمتوں میں 20 روپے فی کلو تک کی کمی ہوئی ہے، چاول کی فی کلو قیمت 280 روپے سے بڑھ کر 370 روپے ہوگئی ہے اور ایک ماہ میں چاول کی قیمت 90 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔
چینی اور پتیگزشتہ ایک ماہ میں چینی کی قیمت میں سب سے زیادہ 30 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے جس کی قیمت 130 روپے سے بڑھ کر اب 160 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔دوسری جانب، پتی کی قیمت ابھی بھی اپنی جگہ 1300 سے 1600 روپے فی کلو پر برقرار ہے۔
مزید پڑھیں:مہنگائی کا طوفان ختم ہوچکا، پاکستان آج معاشی و سفارتی طور پر مستحکم ہے، اسحاق ڈار
آٹے کی قیمتوں میں کمیجنوری میں آٹے کے 20 کلو والے تھیلے کی قیمت 1750 روپے تھی جو اب معمولی کمی کے بعد 1700 روپے ہوگئی ہے۔
سبزی کی قیمتیںاسلام آباد کی فروٹ و سبزی مارکیٹ ہر روز نئی ریٹ لسٹ جاری کرتی ہے، گزشتہ ماہ اور آج کی لسٹ کے مطابق بیشتر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، تاہم کمی صرف چند اشیا کی قیمتوں میں ہوئی ہے۔
آلو کی قیمت گزشتہ ماہ 65 روپے فی کلو تھی جو اب 55 روپے فی کلو ہوگئی ہے، پیاز کی قیمت 115 روپے فی کلو تھی جو اب 85 روپے ہے۔ ٹماٹر 200 روپے فی کلو تھے جو اب 80 روپے فی کلو ہیں، لہسن 580 روپے کلو تھا جس کی فی کلو قیمت اب 600 وپے ہوگئی ہے، سبز مرچ 100 روپے سے کم ہو کر 90 روپے، ٹینڈے سبزی 60 روپے سے کم ہو کر 44 روپے، گوبھی 70 روپے سے کم ہو کر 30 روپے جبکہ مولی 40 روپے سے کم ہو کر 20 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں مہنگائی ساڑھے 6 سال کی کم ترین سطح پر
پھلوں کی قیمتیںاسلام آباد فروٹ منڈی کے جاری نرخوں کے مطابق، گزشتہ ماہ فی درجن کیلے کی قیمت 140 روپے تھی جو اب 170 روپے ہوچکی ہے، سیب مارکیٹ میں 240 روپے کلو میں دستیاب تھا جو اب 290 روپے کا ہوگیا ہے، انار کی قیمت 355 سے بڑھ کر 385 روپے فی کلو ہوگئی ہے جبکہ مالٹے، کینو اور مسمی کی قیمتوں میں بھی 80 روپے فی درجن اضافہ ہوا ہے۔
مرغی اور انڈوں کی قیمتیںگزشتہ ماہ کے دوران فارمی انڈوں کی فی درجن کی قیمت میں 80 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے اور فی درجن 310 سے کم ہو کر کر 230 روپے فی درجن ہوگئی ہے۔ زندہ مرغی کی قیمت 420 روپے فی کلو تک تھی، تاہم اب چند دنوں سے اس کی قیمتوں میں زیادہ کمی یا اضافہ نہیں دیکھا گیا ہے، اس وقت زندہ مرغی کا ریٹ 415 روپے فی کلو ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈے پھل فروٹ چکن سبزیاں گوشت مہنگائیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انڈے چکن سبزیاں گوشت مہنگائی میں مہنگائی کمی ہوئی ہے کی قیمتیں انڈوں کی کم ہو کر
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ ، نئی قیمت کیا ؟ جانیں
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 105 ڈالر فی اونس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 3 ہزار 500 ڈالر پر پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 105 ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ روز بھی عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 69 ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اور اضافے کے بعد سونے کی قیمت 3 ہزار 395 ڈالر پر پہنچ گئی تھی۔