شادی ہال میں گھر والوں کا جھگڑا، دُلہا دُلہن نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر شادی رچالی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں جھگڑے کے بعد جوڑے کو پولیس اسٹیشن میں شادی کرنا پڑگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سورت شہر میں ایک جوڑے کی شادی کا آغاز تو ہال میں ہوا تاہم اس کا اختتام تھانے میں ہوا۔شادی ہال میں جوڑے کی شادی کی تمام رسومات مکمل ہوگئی تھیں لیکن صرف گلے میں ہار ڈالنے باقی تھے کہ شادی کو اچانک روک دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس شادی میں دُلہا کے گھر والوں نے مبینہ طور پر تقریب میں کھانا ختم ہونے کی وجہ سے اسے روکا۔
،ڈپٹی کمشنر کے مطابق دونوں خاندانوں میں کھانے کی مبینہ کمی پر جھگڑا ہوا جس کے بعد دُلہا کے خاندان نے شادی کی باقی رسم کرنے سے انکار کردیا جس پر دُلہن دُلہا کے خاندان کے رویے سے پریشان ہوئی اور انہوں ن پولیس سے رابطہ کیا۔ڈی سی کے مطابق لڑکی نے بتایا کہ لڑکا شادی کے لیے تیار ہے لیکن اس کے گھر والے راضی نہیں ہیں، اس سارے معاملے کے بعد اس کے حل کے لیے دُلہا اور دُلہن سمیت ان کے گھر والوں کو بھی پولیس اسٹیشن بلایا گیا۔
پولیس کی مداخلت اور مدد کے بعد دُلہا کے خاندان نے شادی کو مکمل کرنے پر رضامندی ظاہر کی تاہم یہاں بھی یہ کیس مکمل طور پر حل نہیں ہوا کیونکہ دُلہن نے شادی ہال میں واپس آنے کی صورت میں دوبارہ لڑائی کا امکان ظاہر کیا جس پر پولیس نے جوڑے کو شادی کی بقیہ رسمیں تھانے ہی میں مکمل کرنے کی اجازت دی اور پھر دونوں کی شادی تھانے میں انجام پائی۔
پشین: درمان ہسپتال میں گیس لیکیج کا دھماکا، 7 افراد زخمی
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے مطابق ہال میں کے بعد
پڑھیں:
متنازع نہروں کے معاملے پر پی پی کا وفد بات چیت کیلیے وزیراعظم ہاؤس پہنچ گیا
اسلام آباد:دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے متنازع منصوبے پر بات چیت کیلیے بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی کا وفد وزیراعظم ہاؤس پہنچ گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم سے ملاقات کیلئے پہنچے، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں اہم پیشرفت کا امکان ہے ۔
پیپلزپارٹی کے وفد میں راجہ پرویز اشرف، ندیم افضل چن، ہمایوں خان، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور شازیہ مری بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نئی نہروں کے معاملے پر سندھ حکومت کے تحفظات سے آگاہ کرے گی۔