پیغمبر آخرالزماں ؐ نے انسانی حقوق کا تصور دیا، ڈاکٹر حسن قادری
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
پرتگال میں منعقدہ عظیم الشان سیرت النبی ؐ کانفرنس سے خطاب میں منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ منہاج القرآن پاکستان کے اندر اور پاکستان سے باہر اتحاد و یکجہتی کی فضا ہموار کررہا ہے۔ اسلام نے فرقہ واریت کی نفی کی ہے۔ نفرتوں کو پھیلانے والے اُمت محمدیہ کو کمزور کررہے ہیں۔ حضور نبی اکرم ؐ کے اخلاقِ کریمانہ کی جھلک ہر فرد کے کردار میں نظر آنی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ منہاج القران انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ اسلام امن، محبت اور رحمت کا دین ہے۔ پیغمبر آخر الزماں ؐ نے انسانی حقوق کا تصور دیا اور کمزور طبقات کے حقوق کا تحفظ کیا۔ اسلام بین المذاہب رواداری اور صبر و تحمل کی تعلیم دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرتگال میں منعقدہ عظیم الشان سیرت النبی ؐ کانفرنس کے موقع پر کیا۔ کانفرنس میں پاکستانی کمیونٹی اور منہاج القرآن کے راہنماؤں و کارکنوں اور مختلف مکتب فکر کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن پاکستان کے اندر اور پاکستان سے باہر اتحاد و یکجہتی کی فضا ہموار کررہا ہے۔ اسلام نے فرقہ واریت کی نفی کی ہے۔ نفرتوں کو پھیلانے والے اُمت محمدیہ کو کمزور کررہے ہیں۔ حضور نبی اکرم ؐ کے اخلاقِ کریمانہ کی جھلک ہر فرد کے کردار میں نظر آنی چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ آپؐ کی تعلیمات صرف مسلمانوں نہیں پوری انسانیت کیلئے ہدایت کا سر چشمہ ہے۔ مسلمان اپنے اخلاق اور اعمال سے اسلام کے ترجمان بنیں۔ حضور نبی اکرم ؐ منصبِ نبوت پر فائز ہونے سے قبل بھی صادق و امین کی شہرت سے متصف تھے۔ آپ ؐ کا یہی کردار اور اسوہ ناقدین کیلئے اسلام لانے کا سبب بنا۔ ایمان گفتار نہیں کردار کا نام ہے۔ انہوں نے یورپ و دیگر ممالک میں آباد خاندانوں سے کہا کہ دنیوی تعلیم کیساتھ ساتھ اپنے بچوں کو دین کا علم بھی سکھائیں۔ اُن کے اخلاق و کردار کی حفاظت کریں۔ یہ نوجوان اُمت مسلمہ کا سرمایہ ہیں۔ کانفرنس میں یورپ کے صدر بلال اپل، فیض عالم، کاشف نذیر، غلام دستگیر، شاہ رخ سہیل، قاری امجد محمود، سفیان یوسف، بابر نواز، فیصل اکرم، غضنفر نذیر، عمر مصطفی، عبدالباسط، ابوبکر مصطفی، عمران منور، قاسم علی صابر اور حمزہ امجد سمیت منہاج القرآن پرتگال کے ذمہ داران، عہدیداران اور کارکنان کیساتھ ساتھ مقامی کمیونٹی کی معزز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔خواتین کی نمائندگی ویمن ونگ کی صدر سمیرا کاشف نے کی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: منہاج القرآن انہوں نے
پڑھیں:
اسلام آباد: 11 گھنٹے گزر گئے، سیلابی ریلے میں بہنے والے کرنل اور ڈاکٹر بیٹی کا پتہ نہ چل سکا
—جیو نیوز گریب11 گھنٹے گزرنے کے باوجود اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سیلابی ریلے میں کار سمیت بہنے والے باپ بیٹی کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔
کرنل ریٹائرڈ قاضی اسحاق روز اپنی ڈاکٹر بیٹی کو سوسائٹی کے گیٹ تک چھوڑنے جاتے تھے۔
آج صبح کرنل اسحاق قاضی اپنے گھر سے اپنی 25 سالہ بیٹی کے ہمراہ سرمئی رنگ کی کار میں نکلے تھے کہ پانی کی وجہ سے گاڑی بند ہو گئی، جو دوبارہ اسٹارٹ نہ ہوئی۔
کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی گاڑی اسٹارٹ کرنے کی کوشش کر رہے تھے تو پانی کا بہاؤ تیز ہو گیا، جس کے باعث دونوں باپ بیٹی برساتی نالے میں بہہ گئے۔
نالے میں کار سمیت بہہ جانے والے افراد گاڑی سے مدد کے لیے آوازیں لگاتے رہے، کار سوار افراد نے برساتی نالے کے قریب سے گاڑی گزارنے کی کوشش کی
سیلابی ریلہ گاڑی کو بہاتے ہوئے سوسائٹی کے فیز فائیو کے نالے کی طرف لے گیا، دیکھتے ہی دیکھتے باپ بیٹی گاڑی سمیت نظروں سے اوجھل ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق کرنل اسحاق کی گاڑی میں ٹریکر نصب نہیں تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کرنل ریٹائرڈ اسحاق کی موبائل کی آخری لوکیشن گزشتہ رات سوا 8 بجے گھر کی آ رہی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ کار سوار کرنل ریٹائرڈ اسحاق اور ان کی بیٹی برساتی نالے میں بہتے وقت مدد کے لیے آوازیں بھی لگاتے رہے تھے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پانی میں کرنل ریٹائرڈ اسحاق اور ان کی صاحبزادی کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے، پولیس، ہاؤسنگ سوسائٹی کا عملہ، ریسکیو 1122 اور غوطہ خور ٹیم انہیں تلاش کر رہی ہے، ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز فائیو کے نالے سے بہہ جانے والی گاڑی کا بمپر مل گیا ہے۔
واضح رہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں، راولپنڈی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز ایٹ میں پانی داخل ہو گیا ہے جبکہ ملحقہ دیہات میں بھی پانی داخل ہو گیا ہے۔