اداکارہ کنزہ ہاشمی کی نئی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستانی خوبرو اداکارہ کنزہ ہاشمی نے بھارتی کامیڈین و شاعر منور فاروقی کے ساتھ ریلیز ہونے والے نئے گیت ‘ہوا بن کے’ کی کامیابی پر فینز کے نام پیغام جاری کردیا۔
تفصیلا ت کے مطابق حسن و دلکشی سے سرشار کنزہ ہاشمی کے پاکستان میں تو بے شمار فینز ہیں ہی ساتھ ساتھ بھارت میں بھی انکی فین فالوئنگ زبردست ہے۔ کنزہ ہاشمی بھارتی اداکار کرن واہی اور گلوکار جوش برار کے گیتوں میں اپنے حسن کے جلوے بکھیر کر سب کو اپنا گرویدہ بنا چکی ہیں اور اب وہ ایک اور گیت کا حصہ بن چکی ہیں۔
کنزہ ہاشمی کا 3 فروری کو منور فاروقی کے ساتھ گیت ‘ہوا بن کے’ ریلیز کیا گیا جس میں دونوں اپنی اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئے۔
یوٹیوب پر جاری ہوتے ہی اس گانے نے موسیقی کے متوالوں کی توجہ حاصل کرلی ہے اور نیہا ککڑ اور ریتو ربا کے کولیب کو بھی بے اتنہا پسند کیا جارہا ہے۔
گانے کی ویڈیو میں منور فاروقی اور کنزہ ہاشمی کی جوڑی بھی جچ رہی ہے اور دونوں کی کیمسٹری نے گانے کو مزید خاص بنا دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر اس گانے کو خوب تعریف سے نوازا جارہا ہے اور اسی محبت کو دیکھ کر کنزہ ہاشمی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس گانے پر بنائی گئی ریل شیئر کی اور فینز کیلئے خاص پیغام لکھا۔
کنزہ ہاشمی نے لکھا کہ ‘آپ سب کا دل سے شکریہ کہ ہوا بن کے کو اس قدر محبت سے نوازا، آپ کی سپورٹ میرے لیے بہت خاص ہے، گانا ہر پلیٹ فارم پر آچکا ہے اس لیے اس کو پلے کریں اور اس پر وائب میچ کریں’۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ‘اس گانے پر ریلز بنانا نہیں بھولیے گا، ہمیں ٹیگ کریں اور مل کر جادو پھیلا دیں’۔
مزیدپڑھیں:مراکش کشتی حادثے میں ملنے والی 13 لاشوں کی شناخت مکمل، تعلق پاکستان سے نکلا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کنزہ ہاشمی اس گانے
پڑھیں:
فلم جوائے لینڈ کرنے پر ثروت گیلانی کو پچھتاوا؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
پاکستان کے ٹی وی ڈراموں اور فلموں کی اداکارہ ثروت گیلانی کا کہنا ہے کہ جوائے لینڈ‘ متنازع فلم تھی اور یہ فلم بین الاقوامی ناظرین کے لیے بنائی گئی۔
اداکارہ ثروت گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’جوائے لینڈ‘ کی ٹیم کو اس کے متنازع ہونے کا علم تھا اور اسے پاکستان کے بجائے بین الاقوامی فلم فیسٹیولز کے لیے بنایا گیا تھا۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ فلم کو خاص طور پر کانز فلم فیسٹیول کے لیے تیار کیا گیا، جہاں اسے نہ صرف پذیرائی ملی بلکہ ایوارڈ بھی حاصل ہوا۔
اداکارہ کے مطابق فلم کی کہانی پاکستانی معاشرے میں حساس موضوعات پر مبنی تھی، اس لیے اسے ملک میں ریلیز کرنا مشکل تھا۔ انہوں نے پاکستانی فلم انڈسٹری کی مختلف تکنیکی کمزوریوں پر بھی تنقید کی اور کہا کہ اگر ان شعبوں میں بہتری آتی تو آج ہماری انڈسٹری کا معیار مختلف ہوتا۔
ثروت گیلانی نے اپنی ویب سیریز ’چڑیلز‘ کے تجربے کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی پروڈیوسرز نے ان کی کارکردگی کو سراہا، جو پاکستانی پروڈیوسرز میں کم دیکھنے کو ملتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اب صرف ایسے منصوبوں میں کام کریں گی جو بین الاقوامی معیار کے ہوں، کیونکہ پاکستانی ڈراموں میں خواتین کو اکثر کمزور کرداروں میں دکھایا جاتا ہے، جو ان کے نظریات بےحد مختلف ہے۔