عازمین حج کیلئے خوش خبری، وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کا بڑا اعلان، تفصیلات سب نیوز پر
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
عازمین حج کیلئے خوش خبری، وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کا بڑا اعلان، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)عازمین حج کیلئے خوش خبری، وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کا بڑا اعلان، 40دنوں پر محیط لانگ حج پیکیج کے اخراجات 25ہزار کی کمی کے ساتھ 10لاکھ 50 ہزار روپے مقرر، لانگ پیکیج میں تیسری قسط 4لاکھ 50 ہزار روپے ادا کرنا ہونگے، 25دنوں پر محیط شارٹ حج پیکیج 50 ہزار روپے کی مزید کمی کے ساتھ 11 لاکھ روپے مقرر، شارٹ حج پیکیج کی تیسری قسط 5 لاکھ روپے ہو گی۔
تیسری قسط نامزد بینکوں میں 6 فروری تا 14 فروری جمع کروانا لازم ہے ۔ ہر عازم حج کو اس کی اطلاع موبائل ایپ پاک حج پر مل جائے گی۔ سال 2024 کے حجاج کرام کوپونے پانچ ارب روپے سے زائد رقم واپس کی جا رہی ہے ۔ رقوم کی واپسی کی سات مختلف کیٹگریاں ہیں ۔ رقم میں فرق کی وجہ منی زون، مکہ رہائش ، مکتب سی ہے۔ نیز قربانی ریفنڈ اور فضائی کرایوں میں بچت کا فائدہ بھی حجاج کرام کو دیا جا رہا ہے۔
سال 2024 کے 14 فیصد(9588) حجاج کرام کو 20ہزار روپے بینک اکاونٹس میں منتقل کیے جا رہے ہیں، 5 فیصد (3358) حجاج کرام کو 35 ہزار روپے ۔۔۔ 19 فیصد (12981)حجاج کرام کو 50 ہزار روپے ۔۔۔۔23 فیصد (16037)حجاج کرام کو 75 ہزار روپے ۔۔۔۔ 26 فیصد(17828) حجاج کرام کو 90 ہزار روپے ۔۔۔۔ 10 فیصد(6784) حجاج کرام کو 1 لاکھ 10 ہزار روپے ۔۔۔ 3 فیصد(2228) حجاج کرام کو 1 لاکھ 40 ہزار روپے متعلقہ بینک برانچ کے ذریعے واپس ملیں گے۔ وزارت نامزد بینکوں میں اگلے دو روز میں رقم کی منتقلی شروع کر دے گی ۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سب نیوز
پڑھیں:
2 ہزار ایگریکلچر گریجویٹ انٹرنز کو ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ ملے گا: مریم نواز
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ پنجاب انٹرن شپ پروگرام کا دوسرا فیز شروع ہو گیا۔
جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 2 ہزار ایگریکلچر گریجویٹ انٹرنز کو ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ ملے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ ایگریکلچر انٹرن شپ پروگرام کےلیے ہر ضلع میں کوٹہ مقرر کر دیا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پانی زندگی کی علامت اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔
پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں کسان کارڈ پروگرام نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے۔
انہوں نے کہا ہے کہ گرین ٹریکٹرز اور ٹیوب ویل سولرائزیشن پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا ہے کہ کاشت کاروں کو ایک ہی چھت تلے تمام سہولتیں دے رہے ہیں۔