راولپنڈی:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے سیاسی استحکام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر کسی کو اپنی ناک سے پیچھے دیکھنا ہوگا، بانی نے خط لکھ کر ابتدا کر دی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کی اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ایس او پی کے تحت فیملی اور وکلا کی ملاقات کرائی گی لیکن بشریٰ بی بی کی ملاقات بانی سے نہیں کرائی گی، جس کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود بشریٰ بی بی کی ملاقات نہیں کرائی گئی، اس قسم کی حرکتوں سے کسی کا بھلا نہیں ہوتا، بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے لیکن قانون کے مطابق بھی بشریٰ بی بی کو ملاقات کی اجازت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت کی جانب سے ہماری خواتین کارکنوں کو ہراساں کیا گیا، پولیس گردی اور اب جیل گردی کی جا رہی ہے، بانی نے خط میں لکھا جو حکم عدولی ہوتی ہے اس کا نزلہ اسٹیبلشمینٹ پر گر رہا ہے۔

فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ کچھ ایسے لوگ ہیں جو ملک میں سیاسی عدم استحکام ختم نہیں ہونے دے رہے، بانی نے پیغام دیا کہ فوج ہماری ہے اور قوم متحد ہوکر فوج کے پیچھے کھڑی ہو۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ کل جو پالیسی تبدیلی کی بات کی گئی آج اس کی کھلی خلاف ورزی کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ 8  فروری کو عوامی مینڈیٹ چوری کیا گیا، ہم 8 فروری کو یوم سیاہ منائیں گے، آج کے جنرل ڈائر کی دھمکیوں سے ہم بلکل نہیں ڈرتے، ہم آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا اختجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عالیہ حمزہ نے منیار پاکستان میں جلسے کی درخواست دی لیکن اجازت نہیں ملی، حکومت پنجاب اور ان کی پراکسیز ہمیں چلنے نہیں دے رہی ہیں تاہم اپوزیشن جماعتوں سے ہمیں اچھا ریسپانس مل رہا ہے۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ ہر کسی کو اپنی ناک سے پیچھے دیکھنا ہوگا، بانی نے خط لکھ کر ابتدا کر دی ہے ہم چاہتے ہیں کہ ملک کی خاطر اس کا مؤثر جواب آئے، پاکستان میں پیکا لگا کر میڈیا کا گلا گھونٹا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں پاکستان میں ہر خاص و عام کو فئیر ٹرائل کا موقع ملے، عدالتوں کے احکامات کا احترام ہو، ہم اپنی صدا احتجاج بلند کرتے رہیں گے، پاکستان میں معاشی حالات گھٹنوں پر آچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی پھیلنے کی اصل وجہ اداروں کو پی ٹی آئی کے پیچھے لگا دیا گیا، سیاسی قوتوں نے جعلی فارم پر حکومت کو قبول کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے نہتے لوگوں پر گولیاں چلائی گئیں، نیوٹرل امپائر اس کی تحقیقات کریں، بانی نے اپنے 6 نکات کو دہرایا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ جمہوریت کو واپس لایا جائے۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ ہم نے خط لکھ دیا ہے تاکہ بنیادی مسائل حل کیے جائیں، جمہوری قوتوں نے اپنی قدر کھو دی ہے، موجودہ سیاسی قوتیں سیاسی عمل کا مظاہرہ نہیں کررہی ہیں، ہم نے حکومت سے مذاکرات کیے مگر ہماری ملاقات نہیں کرائی جاتی۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی قوتیں اپنے کردار سے ثابت کریں کہ وہ سیاسی ہیں، ہم نے خط میں رعایت نہیں مانگی، کھلا خط ہے وہ سب دیکھ سکتے ہیں، ہم نے 6 وجوہات کا ذکر کیا ہے جس کی وجہ سے خلیج بڑھ رہی ہے، یہ پالیسیاں پاکستان کے مفاد میں نہیں ہیں۔

وکیل بانی پی تی آئی نے کہا کہ ہمیں جلسوں کی اجازت نہیں دی جاتی لیکن اس میں گھبرانے کی بات نہیں ہے، ہم محسن نقوی کی طرف سے آنے والی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نے کہا کہ ہم فیصل چوہدری نے خط لکھ پی ٹی آئی

پڑھیں:

تحریک تحفظ آئین پاکستان کا کراچی میں اے پی سی، حیدرآباد میں جلسے کا اعلان

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے 5 مئی کو کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس جبکہ 10 مئی کو حیدرآباد میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔ 

اپوزیشن اتحاد کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ سندھ اور پنجاب سمیت ملک بھر میں جلسے اور احتجاج ہوگا۔ 5 مئی کو کراچی میں اے پی سی جبکہ  10 مئی کو حیدرآباد میں جلسہ ہوگا۔

اسد قیصر نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی عدلیہ زیر عتاب ہے، ججز کو بےتوقیر کیا جا رہا ہے، ہم آزاد عدلیہ چاہتے ہیں جہاں ججز میرٹ پر فیصلے کریں۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ہماری تاریخ کا انتہائی نازک مرحلہ ہے، ملک کی پارلیمنٹ میں حقیقی نمائندے ہونے چاہئیں۔ 

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ سندھ اور بلوچستان کی عوام کے تحفظات کو دور کرنا ہوگا، ملک میں جبر اور لاقانونیت کا دور دورا ہے۔ عوام ہمارے ساتھ چلے، ہم کامیاب ہوں گے، ملک کامیاب ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • پانی 24 کروڑ پاکستانیوں کی لائف لائن ہے، کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو جواب ماضی جیسا ہوگا: نائب وزیراعظم
  • بھارت کیخلاف پاکستان کی سیاسی جماعتیں متحد، جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر اتفاق
  • بھارتی شہری 48 گھنٹے میں پاکستان چھوڑ دیں،سکھ یاتریوں پر ویزہ پابندیوں کا اطلاق نہیں ہوگا،نائب وزیر اعظم
  • بانی پی ٹی آئی سیاسی داؤ پیچ میں صفر بٹا صفر ہیں، حفیظ اللہ نیازی
  • تحریک تحفظ آئین پاکستان کا کراچی میں اے پی سی، حیدرآباد میں جلسے کا اعلان
  • تحریک تحفظ آئین کا اہم سربراہی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا
  • فیصلہ کرنا ہوگا قوم آئین کیلئے اٹھے گی یا نہیں، سلمان اکرم راجا
  • جے یو آئی کسی سیاسی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی، حافظ حمداللّٰہ
  • عمران خان سے ملاقات نہ کرنے دینا بچگانہ جبر ہے، سلمان اکرم راجہ
  • 25 اپریل کوآپ آسمان پر مسکراتا چہرہ کب اور کہاں کہاں دیکھ سکتے ہیں؟جانیں