سہ ملکی ون ڈے سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
کراچی:
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی سے قبل ہونے والی سہ ملکی سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت منگل سے شروع ہوگئی،پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز کے لیے آن لائن ٹکٹ بھی فروخت کے لیے پیش کر دیے گئے۔
کراچی میں ٹی سی ایس کے مقررہ مراکز پرٹکٹ حاصل کرنے والوں کی بڑی تعداد نے رجوع کیا، سیریز کا تیسرا میچ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 12 فروری کو کھیلا جائے گا جبکہ 14 فروری کو فائنل کا انعقاد طے ہے۔
ایک شناختی کارڈ پر10 ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں،ان میچزمیں بالترتیب شرح ٹکٹ جنرل 350 اور 5 سو روپے، فرسٹ کلاس 750 اور ایک ہزار، پریمیم ایک ہزار اور 15سو، وی آئی پی 15سو اور 2 ہزار، وی وی آئی پی4 ہزار اور 5 ہزار جبکہ گیلری کے لیے 5 ہزار اور 6 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ملازمین کو کم سے کم اجرت 37 ہزار نہ دینے والوں کی گرفتاریاں
حکومت نے رواں برس کے بجٹ میں کسی بھی ملازم کی کم سے کم اجرت 37 ہزار مقرر کی تھی اس پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ سرگرم ہو گئی ہے۔
حکومت نے رواں مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں مزدور / ملازم کی کم سے کم تنخواہ 37 ہزار مقرر کر رکھی ہے لیکن رپورٹ کے مطابق بہت کم ایسے ادارے ہیں جہاں اس پر عملدرآمد ہوتا ہے۔
اب وفاقی دارالحکومت میں ضلع انتظامیہ طے شدہ 37 ہزار کم سے کم اجرت کی ملازم کو فراہمی یقینی بنانے کے لیے سرگرم ہو گئی ہے اور گزشتہ روز نجی ریسٹورینٹ اور سیکیورٹی کمپنی کے خلاف کارروائی کی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر رورل فہد شبیر نے نجی ریسٹورینٹ پر ملازمین کو طے شدہ کم سے کم 37 ہزار روپے اجرت نہ دیے جانے کی اطلاعات پر چھاپہ مارا اور غوری ٹاؤن میں واقعہ مذکورہ ریسٹورینٹ کے منیجر کو گرفتار کر لیا۔
انتظامیہ نے اسی معاملے پر ایک نجی سیکیورٹی کمپنی کے منیجر کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ یہ کارروائی بلیو ایریا میں کی گئی جہاں گارڈرز کو مقررہ 37 ہزار روپے سے کم تنخواہ دی جا رہی تھی۔
ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ وفاقی حکومت کی کم سے کم 37 ہزار روپے اجرت دینے کے حکم پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں اور کارروائیاں جاری رکھیں۔