خیبرپختونخواہ حکومت کے بعد پنجاب حکومت کا بھی رمضان پیکج دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 فروری2025ء) خیبرپختونخواہ حکومت کے بعد پنجاب حکومت کا بھی رمضان پیکج دینے کا فیصلہ، پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان میں غریب عوام کو 10 ہزار روپے دینے کے اعلان ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے کے مستحق خاندانوں کیلئے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا، 30 لاکھ خاندانوں کو فی کس 10 ہزار روپے کا پے آرڈر دیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق روں سال رمضان بازار میں سبسڈی دینے کے بجائے ہر خاندان کو نقد امداد دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت رمضان پیکیج کے تحت فی خاندان 10 ہزار روپے کا پے آرڈر دے گی۔پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ پنجاب نے فنڈز کی فراہمی کیلئے سمری حکومت کو ارسال کردی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل خیبرپختونخواہ حکومت نے رمضان المبارک کے دوران غریب شہریوں کو 10 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔(جاری ہے)
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے رواں برس حکام کو یوٹیلٹی سٹورز کے بغیر رمضان پیکیج لانے کی ہدایت کردی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان کی آمد آمد ہے اس حوالے سے وزارت فوڈ سکیورٹی کو یوٹیلٹی سٹورز کے بغیر رمضان پیکیج لانے کی ہدایت کردی ہے تاکہ کرپشن اور خراب مال کی فروخت نہ ہو، اس حوالے سے میں نے کئی ماہ پہلے کہا تھا کہ یوٹیلٹی سٹورز کے ساتھ اب یہ معاملہ نہیں چل سکتا کیوں کہ گزشتہ سال رمضان میں یوٹیلٹی سٹورز کے حوالے سے بے پناہ شکایات تھیں جس کا حل یہ نکالا ہے کہ مائنس یوٹیلٹی سٹور رمضان پیکیج لایا جائے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے یوٹیلٹی سٹورز کے پنجاب حکومت رمضان پیکیج ہزار روپے دینے کا
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔