مقبوضہ کشمیر؛ سری نگر میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیراعظم کے پوسٹر لگ گئے
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
SRINAGAR:
مقبوضہ جموں و کشمیر کے دارالحکومت سری نگر سمیت مختلف علاقوں میں پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کی تصاویر کے ساتھ پوسٹر لگ گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا بھر میں 5 فروری کو یوم یک جہتی کشمیر مناتے ہیں، جس کی تیاریاں جاری ہیں اور اسی طرح بھارت کے غیرقانونی قبضے میں جکڑے جموں و کشمیر میں سری نگر اور مختلف علاقوں میں ‘شکریہ پاکستان’ کے پوسٹر لگائے گئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ شکریہ پاکستان پوسٹر میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بھی بنایا گیا ہے اور مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں لگائے گئے پوسٹرز کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے تنازع پر بین الاقوامی سطح پر ہر فورم میں کشمیریوں کا ساتھ دینے اور ان کی آواز بننے پر شکریہ ادا کرنا ہے۔
پاکستان سمیت دنیا میں موجود تمام پاکستانی 5 فروری کو یوم یک جہتی کشمیر مناتے ہیں اور اس سلسلے میں ریلیوں اور تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے، کشمیر غیرقانونی تسلط پر بھارت کے خلاف احتجاج بھی کرتے ہیں اور مقبوضہ وادی میں مذکورہ پوسٹرز چسپاں کرنے کے پیچھے یہی عمل کار فرما ہے۔
مقبوضہ وادی میں چسپاں کیے گئے ان پوسٹرز کے ذریعے کشمیریوں نے اپنے حق خود ارادیت اور بھارت جارحیت سے آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم بھی ظاہر کردیا ہے کیونکہ سری نگر سمیت پورےخطے میں اس کا طرح کا عمل انتہائی مشکل ہے۔
یاد رہے کہ 5 فروری کو یوم یک جہتی کشمیر پہلی مرتبہ 1990 میں منایا گیا تھا اور اس وقت پوی پاکستانی سیاسی قیادت نے متفقہ طور پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: یک جہتی
پڑھیں:
وزیرِ اعظم کیلئے سعودی عرب کا خصوصی پروٹوکول، سعودی فضائی حدود میں پہنچنے پر تاریخی استقبال
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کیلئے سعودی عرب کا خصوصی پروٹوکول، سعودی فضائی حدود میں پہنچنے پر تاریخی استقبال کیا گیا ۔
بجلی چوری روکنے سےریلوے کو 8 ماہ کے دوران کتنی بچت ہوئی ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کے طیارے کے سعودی فضائی حدود میں پہنچنے پر سعودی فضائیہ کے 92nd سکواڈرن پانچ F-15 Strike Eagle لڑاکا طیاروں نے وزیرِ اعظم کے جہاز کو حصار میں کنگ خالد ایئرپورٹ تک اسکورٹ کیا.
وزیرِ اعظم نے جہاز کے ریڈیو سے استقبال کرنے والے سعودی فضائیہ کے پائلٹس کا عربی میں شکریہ ادا کیا اور خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیر آلسعود اور ولی عہد سعودی عرب عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان کیلئے اس خصوصی استقبال کے حوالے سے شکریہ کا پیغام دیا.
ایک سال میں بینکوں کے ڈپازٹس 3685 ارب روپے بڑھے گئے