چیئرمین جنیداکبر نے آڈیٹر جنرل سے پہلی بریفنگ لے لی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) جنید اکبر نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) سے پہلی بریفنگ لے لی۔
آڈیٹر جنرل کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی اے سی کے لیے کئی سالوں کی آڈٹ رپورٹس کا جائزہ منتظر ہے، 2011ء سے 2024 ء تک آڈٹ رپورٹس میں41 ہزار 700 پیراگراف پرنٹ کیے گئے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اب تک 13 ہزار 30 آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا ہے، اب تک 4 ہزار 982 تک آڈٹ پیراز کا فیصلہ کر چکی ہے۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کےلیے 36 ہزار 718 آڈٹ پیراز زیر التوا ہیں، جن میں پاور ڈویژن سے متعلق 3987 آڈٹ پیراز شامل ہیں۔
اے جی پی کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزارت توانائی کے 2542 اور وزارت داخلہ کے 2434، ایف بی آر کے 1928 کے آڈٹ پیراز زیر التوا ہیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ مواصلات کے 2097، دفاع کے 1800،صنعت و پیداوار کے 2097، خزانہ کے 1611، آبی وسائل کے 1365 پیراز زیر التوا ہیں۔
اے جی پی نے بریفنگ میں بتایا کہ زیرالتوا کام ختم کرنے کےلیے کمیٹی اجلاسوں کا مستقل شیڈول قائم کرنا ہوگا۔
بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ وزارتیں آڈیٹر جنرل کی آزادی کو محدود کرکے آڈٹ عمل پر اثرانداز ہوتی ہیں اور سفارشات پر عمل کرنے میں تاخیر یا انکار کر دیتی ہیں۔
اے جی پی نے یہ بھی بتایا کہ آڈٹ کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے وزارتیں ریکارڈ کو چھپا دیتی ہیں، اہم مالیاتی ڈیٹا تک کی رسائی کو روکنے کےلیے رازداری کا حوالہ دیا جاتا ہے۔
بریفنگ میں بتایا کہ پی اے سی کی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے کمیٹی تشکیل دی جائے، وزارتوں کی جانب سے آڈیٹر جنرل کو کئی چیلنجز کا سامنا کرنا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ا ڈیٹر جنرل ا ڈٹ پیراز اے جی پی
پڑھیں:
2 سال میں 5400 ارب کی ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ ریکوری کی: چیئرمین نیب
لاہور(نیوز ڈیسک) چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد نے کہا کہ نیب نے 2 سال میں 5400 ارب کی ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ ریکوری کی۔
چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر تاجر برادری سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سٹیٹ لائف کوآپریٹو سوسائٹی لاہور میں 77 ارب کی تاریخی سیٹلمنٹ کرائی گئی، دو سال میں نیب میں متعدد ریفارمز کیں جن کے مثبت اثرات مرتب ہوئے۔
نذیر احمد نے مزید کہاکہ نیب کے حالیہ اقدامات سے بزنس کمیونٹی کے دل سے نیب کا خوف ختم ہوا ہے، بزنس کمیونٹی کی سہولت کیلئے جو ممکن ہوا وہ ضرور کریں گے۔
چیئرمین نیب کا مزید کہنا تھا کہ نیب ویژن کے مطابق بیوروکریسی کے خدشات کو دور کیا گیا۔
Post Views: 1