ٹیکس ریفارمز کے بغیر معیشت کی بحالی ممکن نہیں ہے،فوادشیخ
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان بزنس گروپ کے صدر فوادشیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں زرعی آمدنی پر ٹیکس لاگو کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرینگے۔ اپنے ایک بیان میں فوادشیخ نے کہا کہ ٹیکس ریفارمز کے بغیر معیشت کی بحالی ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ایک ایسی پالیسی اپنانا ہوگی جو کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دے اور ٹیکس نیٹ کو وسیع کرے، تاکہ ادائیگیوں کے توازن کو بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاروباروں کو رعایت دے کر معیشت میں شمولیت کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ فوادشیخ نے مزید کہا کہ اشیائے ضروریہ، گیس، بجلی اور ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے غریب اور متوسط طبقے کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔صنعتی ترقی کے فقدان اور کاروباری مواقع کی کمی نے نوجوان نسل کو مایوسی کی طرف دھکیل دیا ہے ایسے میں آئی ٹی ایک ایسا شعبہ ہے جو موجودہ بحران میں امید کی کرن بن سکتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایف بی آر کی بدانتظامی سے قومی خزانے کو 397ارب کے نقصان کا انکشاف
اسلام آباد:ان ڈائریکٹ ، ڈائریکٹ کسٹم ڈیوٹی کی عدم وصولی، ایف بی آر کی بدانتظامی سے قومی خزانے کو 397ارب کے نقصان کا انکشاف ہو ا ہے۔
قومی اسمبلی کے PAC کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس رکن قومی اسمبلی شاہدہ اختر علی کی کنوینئر شپ میں ہوا جس میں ایف بی آر کی آڈٹ رپورٹس برائے مالی سال 2010، 2011، 2013 اور 2014 کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔
آڈٹ حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ 6 ارب 50 کروڑ کا سیلز ٹیکس اور ایف ای ڈی جمع نہیں کی گئی، 633 ٹیکس نادہندگان کیخلاف ایف بی آر کے 10 دفاتر نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔
قانون کے تحت بغیر شوکاز نوٹس دیے زبردستی ریکوری کرنی چاہیے تھی۔