حکومت کا یوم کشمیر کی چھٹی کے موقع پر پاسپورٹ دفاتر کھلے رکھنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اسلام آباد: یوم کشمیر کی چھٹی کے موقع پر پاسپورٹ دفاتر شہریوں کی خدمات کے لیے کھلے رہیں گے۔ ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس نے شہریوں کو24 گھنٹے پاسپورٹ سروسز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت شہری کل عام تعطیل کے روز بھی پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں پاسپورٹ دفاتر کی خدمات دستیاب ہوں گی، عوامی مرکز آفس کراچی میں بھی شہری پاسپورٹ بنوانے کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔
ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی نے اس فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام شہریوں کی سہولت کے پیش نظر کیا گیا ہے، عام تعطیل کے باوجود محکمہ پاسپورٹس عوامی سہولت کے لیے دن رات کوشاں ہے تاکہ شہری تینوں بڑے شہروں میں پاسپورٹ بنوانے کی سہولت حاصل کر سکیں۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
حج کے موقع پر رہبر انقلاب کا پیغام
اسلام ٹائمز: رہبر انقلاب اسلامی نے حج کی مناسبت سے ہر سال کی مانند اس سال بھی حجاج کے نام اہم پیغام ارسال کیا ہے۔ آپ نے اس پیغام میں فرمایا ہے کہ مسلم حکومتوں کو اسرائیل کی امداد رسانی کی تمام راہوں کو بند کر دینا چاہیئے۔ مزید تفصیلات کیلئے اس ویڈیو کلپ کو ضرور دیکھیں۔ متعلقہ فائیلیںنقطہ نظر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی
رہبر انقلاب اسلامی نے حج کی مناسبت سے ہر سال کی مانند اس سال بھی حجاج کے نام اہم پیغام ارسال کیا ہے۔ آپ نے اس پیغام میں فرمایا ہے کہ مسلم حکومتوں کو اسرائیل کی امداد رسانی کی تمام راہوں کو بند کر دینا چاہیئے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس ویڈیو کلپ کو ضرور دیکھیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial