راولپنڈی/اسلام آباد (خبرایجنسیاں+ مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے آرمی چیف کو لکھ خط پر ان کی طرف سے کوئی رد عمل آتا ہے تو اس کا خیر مقدم کریں گے۔منگل کو اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا
سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سے ایک میٹنگ ہوئی تھی جو امن و عامہ پر تھی، اس کے سوا کوئی میٹنگ نہیں ہوئی۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا انہوں نے آرمی چیف کو خط لکھا، میں نے اب تک یہ خط پڑھا یا دیکھا نہیں ، بانی پی ٹی آئی نے خط کے مندرجات خود پڑھ کر سنائے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ان کی طرف سے خط پرردعمل آتا ہے تو ہم خیرمقدم کریں گے۔دوسری جانب سیکورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے آرمی چیف کو کوئی خط موصول نہیں ہوا اور اسے وصول کرنے کا رتی برابر بھی شوق نہیں۔2 روز قبل عمران خان نے اپنے بیان میں آرمی چیف کو خط لکھنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم سیکورٹی ذرائع نے اس بات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ سیکورٹی ذرائع نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ایک نامعلوم خط لکھنے کے معاملے کو تحریک انصاف کا ایک اور ناکام ڈراما قرار دیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق اول تو اس طرح کا کوئی خط ملا ہی نہیں اور اگر ایسا کوئی خط ہے بھی تو اسٹیبلشمنٹ کو اْسے وصول کرنے کا رتی بھر بھی شوق نہیں کیونکہ اسٹیبلشمنٹ پہلے ہی یہ بات واضح طور پر بتاچکی ہے کہ اگر کسی بھی معاملے پر بات کرنی ہے تو سیاست دانوں سے کی جائے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی سیکورٹی ذرائع ا رمی چیف کو کوئی خط

پڑھیں:

پاکستان میں اس وقت جو ظلم ہورہا ہے اس سے بہتر ہے قیدمیں ساری زندگی کاٹ لوں،عمران خان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت جوظلم ہورہا ہے اس سے بہتر ہے قید میں ساری زندگی کاٹ لوں۔ان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی نے کہا ہے کہ ان لوگوں سے بات کی جائے جن کے پاس اصل طاقت ہے اور جن سے امریکی صدر ٹرمپ بھی بات کررہے ہیں۔اسلام آباد کی مقامی عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ حکومت میں ڈرے ہوئے اور خوفزدہ لوگ بیٹھے ہیں، بانی نے کہا ہے کہ ان لوگوں سے بات کی جائے جن کے پاس اصل طاقت ہے اور جن سے امریکی صدر ٹرمپ بھی بات کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دو باتیں کہی ہیں، ایک تو یہ کہ پاکستان میں جو اس وقت ظلم ہورہا ہے اس سے بہتر ہے کہ میں قید میں ساری زندگی کاٹ لوں، کیونکہ عمران خان سے کہا جاتا ہے کہ صرف اپنی ذات کی بات کرو، اپنی رہائی کی بات کرو، آپ چپ رہنا سیاست جیسے چل رہی ہے اس میں مداخلت نہیں کرو گے، 9 مئی کو قبول کرو اس پر معافی مانگو اور 9 مئی میں سی سی ٹی وی فوٹیج کی بات مت کرو تو رہا کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ اس ظلم کے نظام کے خلاف محرم کے بعد تحریک کا آغاز کریں، جب عمران خان تحریک کی بات کرتے ہیں تو حکومت مذاکرات کی بات شروع کردیتی ہے، مگر ان سے کیا بات کی جائے، جیسے کہ عمران خان نے کہا ہے۔علیمہ خان نے کہا کہ جج عمران خان کے کیس ہی نہیں سن رہے، ہر حربہ استعمال ہورہا ہے کہ عمران خان کے کیسز نہ سنے جائیں،ان کو پتا ہے کہ یہ کیسز اتنے احمقانہ ہیں کہ کوئی کیس سننے کی جرات ہی نہیں کررہا، ان کو پتہ ہے کہ ان کیسز میں کچھ نہیں ہے اور اگر انہوں نے عمران خان کے خلاف فیصلہ دیا تو یہ ایک جرم ہوگا جسے تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔علیمہ خان نے کہا کہ بانی کو خیبرپختونخوا حکومت نے نہیں بلکہ پورے سسٹم نے مائنس کردیا ہے، عمران خان نے ہمیں موقع دیا ہے کہ ہم اس مشکل وقت میں اپنا اپنا حصہ ڈالیں، مجھے یقین ہے پاکستان کے اندر اچھی تبدیلی آئے گی۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان نے کئی بار این آر او کا پیغام بھیجا، طلال چودھری
  • بانی اور پی ٹی آئی میں فاصلہ ہے، عرفان صدیقی
  • پی ٹی آئی کانوازشریف کی عمران خان سے ملاقات کی خواہش پر فوری جواب نہ دینے کا فیصلہ 
  • نواز شریف سے بانی پی ٹی آئی کی ملاقات نہیں ہو سکتی: علیمہ خان
  • نواز شریف سے عمران خان کی ملاقات نہیں ہو سکتی، علیمہ خان
  • عمران خان نے کئی بار این آر او کا پیغام بھیجا: طلال چوہدری کا دعویٰ
  • زندگی بھر جیل رہوں،یہ حکومت قبول نہیں(عمران خان)
  • پاکستان میں اس وقت جو ظلم ہورہا ہے اس سے بہتر ہے قیدمیں ساری زندگی کاٹ لوں،عمران خان
  • سیاستدانوں کے نام پر ادارے
  • علی امین گنڈا پور کا فیصلہ بانی ہی کریں گے، فیصل چوہدری