جیکب آباد ،قومی شاہراہ پرحادثہ 3 اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد کے قومی شاہراہ پر حادثہ پولیس موبائل کا ٹائر برسٹ ہونے سے گاڑی موٹر سائیکل سے ٹکرا کر درخت میں جالگی 3اہلکاروں سمیت 8افراد شدید زخمی دو کی حالت تشویشنا ک۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے آباد تھانے کی حدودگورشانی موڑ کے قریب قومی شاہراہ پر خوفناک حادثے میں 3پولیس اہلکاروں سمیت 8افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں دوکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سابق نگراں وزیراعظم محمد میاں سومرو کی والدہ کی میت کراچی سے جیکب آباد لانے والی ایمبولینس کو کراچی سے اسکارڈ کرنے والی پولیس موبائل کا ٹائر پھٹنے سے پیش آیا پولیس موبائل ڈبل روڈ کی درمیانی فوٹ پاتھ عبور کرتے ہوئے دوسری سڑک پرسامنے سے آنے والے موٹر سائیکل کو ٹکراتے ہوئے درخت میں جاکر لگی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 5افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں خاتون مرد اور بچے شامل ہیں دوسری جانب پولیس موبائل کے ڈرائیور سمیت تین پولیس اہلکار بھی شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں کراچی کے رہائشی اہلکاروں میں محمد ایوب، نثار احمد اور ثنا اللہ شامل ہیں جبکہ موٹر سائیکل سواروں کی شناخت ظہیر سومرو، ظفر اللہ، غفار، عقیل اور شہزادی خاتون کے نام سے ہوئی ہے حادثے میں تمام زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے دو افراد کو تشویشناک حالت میں لاڑکانہ ریفر کردیا گیا۔ واضح رہے کہ پولیس موبائل محمد میاں سومرو کی والدہ کی میت کو کراچی سے جیکب آباد منتقل کرنے کے پروٹوکول میں شامل تھی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پولیس موبائل موٹر سائیکل جیکب ا باد
پڑھیں:
محراب پور: گروہی تصادم میں 5افرادزخمی، ڈنڈوں کا بھرپور استعمال کیاگیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز) گروہی تصادم میں 5 افراد زخمی ہوگئے، واقعہ ہالانی پولیس تھانہ کی حدود میں منگریو برادری کے دو فریقین کے درمیان ہوا جس میں کلہاڑی، ڈنڈے، اینٹوں کا استعمال ہوا جس میں شیر محمد منگریو، نواز علی منگریو، راشد علی منگریو سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہالانی اسپتال منتقل کر دیاہے، ہالانی پولیس کے مطابق ایک ماہ قبل بھی دونوں فریقین میں جھگڑا ہوا تھا آج کا تصادم اسی سلسلے کی کڑی ہے فریقین کی رپورٹ درج کرکے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔موٹر سائیکل ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں، موٹر سائیکل ڈکیتی کا واقعہ ہالانی پولیس تھانہ کی حدود میں روہڑی کینال پل پر ہوا جہاںرہزنوں نے اسلحہ کے زور پردالی جانے والے موٹرسائیکل سوار جمیل احمد سے موٹر سائیکل 45 ہزار کی نقدی اورموبائل فون چھین کر فرار ہوگئے،پھل پولیس تھانہ کی حدود میں مصر جی واہ رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر گاؤں تگیو وگن کے پاس رہزنوں نے اسلحہ کے زور پر عابد علی وگن سے موٹر سائیکل چھین لی اور فرار ہوگئے، عوام کے تعاقب پر رہزن موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے، کنڈیارو پولیس تھانہ کی حدود گاؤں سیدو باغ میں شہاب عرف نندو کلہوڑو کی اعلیٰ نسل کی بکری اور ٹریکٹر کی بیٹری نامعلوم چرا کر لے گئے پولیس کے مطابق وہ واردات کی تحقیقات کر رہی ہے۔