اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کی مکمل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا،کشمیری عوام جبر اور سازشوں کے باوجود اپنے حق خود ارادیت کے حصول کےلئے اپنی جدوجہد میں ثابت قدم ہیں،سلامتی کونسل کی قراردادوں میں درج حق خودارادیت کا استعمال کرنے کے قابل بنانے کے لئے اقدامات کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جاتا ہے تاکہ کشمیری عوام کی حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کی حمایت کی جا سکے۔

جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادیں منصفانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری کے ذریعے کشمیری عوام کے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے حق کی توثیق کرتی ہیں تاہم بھارت نے گزشتہ 77 سالوں کے دوران بھارتی غیر قانونی طور پر جموں و کشمیر کے لوگوں کو یہ حق دینے سے انکار کر دیا ہے۔انجینئر امیرمقام نے کہا کہ بھارت جموں و کشمیر پر اپنے قبضے کو غیر قانونی طور پر مستحکم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کر رہا ہےجو ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے اپنے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے بعد بھارت کشمیری عوام کو انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں کا نشانہ بھی بنا رہا ہے، اس نے میں اختلاف رائے کو کچلنے کے لئے خوف کا ماحول بنایا ہے۔

– Advertisement –
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام جبر اور سازشوں کے باوجود اپنے حق خود ارادیت کے حصول کے لئے اپنی جدوجہد میں ثابت قدم ہیں جن کی ہمت اور قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو ان کے حق خودارادیت سے محروم کر کے بھارت نے جنوبی ایشیا کے لوگوں کی پے در پے نسلوں کو بہتر مستقبل کے مواقع سے بھی محروم کر دیا ہے، خطے میں پائیدار امن کے حصول کے لئے جموں و کشمیر کے تنازع کو سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ اپنے وعدوں پر عمل کرے اور جموں و کشمیر کے عوام کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں درج حق خودارادیت کا استعمال کرنے کے قابل بنانے کے لیے اقدامات کرے۔ عالمی برادری کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے اور کشمیری عوام کے بنیادی حقوق اور آزادیوں کی بحالی کا بھی مطالبہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کی اپنی مکمل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سلامتی کونسل کی کے حق خودارادیت انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے وفاقی وزیر جدوجہد کی کشمیر کے کرنے کے کے لئے

پڑھیں:

آج کا دن ہمیں ڈوگرہ راج کیخلاف بغاوت کی یاد دلاتا ہے، وزیر اعظم کا گلگت بلتستان کے یوم آزادی پر پیغام

گلگت بلتستان کا 78واں یومِ آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ملکی قیادت نے علاقے کے عوام کی جرات، حب الوطنی اور 1947 میں پاکستان کے ساتھ الحاق کے تاریخی فیصلے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے عوام اور پوری قوم کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس روز ہمیں یاد آتا ہے کہ کس طرح علاقے کے بہادر اور محبِ وطن عوام نے ڈوگرہ راج کے خلاف علمِ بغاوت بلند کیا اور پاکستان کے ساتھ شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے: گلگت بلتستان میرا گھر ہے، یہاں کے عوام نے اپنی مرضی سے 1947 میں پاکستان کا انتخاب کیا، صدر آصف زرداری

انہوں نے کہا کہ یہ دن اُن کی قربانیوں، عزم اور مادرِ وطن سے محبت کی یاد دلاتا ہے، اس جذبہ نے خطے کی تاریخ کا رخ بدل دیا۔

وزیراعظم نے وفاقی حکومت کے گلگت بلتستان کی ترقی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت، توانائی، بنیادی ڈھانچے اور تعلیم کے شعبوں میں ترقی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ خطے کے نوجوان قومی دھارے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمیں آزادی، اتحاد اور ترقی کے سفر کو نئی توانائی اور ولولے کے ساتھ جاری رکھنے کے عہد کی یاد دلاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • اب ہم نے نئی معاشی بلندیوں کو چُھونا ہے، عطا تارڑ
  • فیصل کریم کنڈی کا صوبے کی بہتری اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر کوشش کی حمایت کا اعلان
  • گلگت بلتستان کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: امیر مقام
  • صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم کا پیغام
  • صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر  وزیراعظم کا پیغام
  • پاکستان سرحد پار دہشتگردی کیخلاف فیصلہ کن اقدامات جاری رکھے گا: وزیر دفاع خواجہ آصف
  • اجتماع عام پاکستان میں منصفانہ نظام کے قیام کی جدوجہد کا آغاز ہوگا۔ سراج الحق
  • آج کا دن ہمیں ڈوگرہ راج کیخلاف بغاوت کی یاد دلاتا ہے، وزیر اعظم کا گلگت بلتستان کے یوم آزادی پر پیغام
  • خیبر پختونخوا کی عوام کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے: امیر مقام
  • وفاقی وزیر امیر مقام کی جانب سے گلگت بلتستان کے عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد