گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر1ڈیرہ میں یوم یکجہتی کشمیرکی پروقار تقریب کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز

ڈیرہ اسماعیل خان ( محمد ریحان ) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر1ڈیرہ میں یوم یکجہتی کشمیرکے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد،مہمان خصوصی اسٹیشن کمانڈر ڈیرہ بریگیڈیئر عامر حیات تھے،تقریب میں کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار ۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر1ڈیرہ میں یوم یکجہتی کشمیرکے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقادکیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی اسٹیشن کمانڈر ڈیرہ بریگیڈیئر عامر حیات تھے، مہمان خصوصی کی آمد پر کالج کی پرنسپل اور طالبات نے انکا شاندار استقبال کیا،تقریب کے دوران طالبات نے تقاریر، قومی نغمے اور ٹیبلوز پیش کئے، شرکا نے کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا،بہترین کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کرام اورطلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے،تقریب میں تحریک آزادی کشمیر کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دہرایا گیا

تقریب میں کالج ہذا کی جانب پرنسپل عافیہ سعادت نے اسٹیشن کمانڈر ڈیرہ کو شیلڈ بھی پیش کی ، اس موقع پر اسٹیشن کمانڈر ڈیرہ بریگیڈیئر عامر حیات نے کالج ہذا کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور کالج ہذا کو پاک فوج کی جانب سے 100کرسیوں کا تحفہ بھی پیش کیا تاکہ وہاں پر مزید بہتر انداز میں تعلیمی سرگرمیوں سرانجام دی جا سکیں ۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسٹیشن کمانڈر ڈیرہ پروقار تقریب کا

پڑھیں:

سرکاری گاڑی کی نمبر پلیٹ کا پرائیوٹ گاڑی میں استعمال، سندھ گورنمنٹ اسپتال سعود آباد کے ایم ایس معطل

کراچی:

سندھ گورنمںٹ سعود آباد اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر آغا عامر کو سرکاری گاڑی کی نمبر پلیٹ اتار کر پرائیوٹ گاڑی پر لگانے پر معطل کردیا گیا۔

محکمہ صحت کے ذمے دار ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ معطل ہوئے ڈاکٹر آغا عامر نے سندھ گورنمنٹ سعود آباد اسپتال کی سرکاری گاڑی کلٹس کی نمبر پلیٹ اتار کر اپنی پرائیویٹ کار میں لگا رکھی تھی، اوریجنل نمبر پلیٹ کا کلر یلو تھا جسے گرین کلر کرکے نمبر پلیٹ میں ٹیمپرنگ بھی کردی گئی تھی۔ وہ پرائیویٹ کار کوئی اورشخص چلاتا تھا۔

منگل کو ایم ایس کے قریبی دوست کی سعود آباد اسپتال کی سرکاری گاڑی کلٹس جی ایس۔ 6751 جب شاہراہ بھٹو کے ٹول پلازا پہنچی  تو وہاں موجود عملے نے ٹول ٹیکس طلب کیا جس پر گاڑی میں موجود شخص نے ٹول ٹیکس دینے سے انکار کیا اور کہا کہ سرکاری گاڑی ہے اور میں سندھ گورنمنٹ سعود آباد اسپتال کا ایم ایس ہوں۔

اس پر ٹول ٹیکس والوں کو شبہ ہوا اور انھوں نے گاڑی کی تصاویر بناکر متعلقہ حکام کو بھیج دیں جس پر چیف سیکرٹری سندھ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سندھ گورنمنٹ سعود آباد اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر آغا عامر کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے انہیں محکمہ صحت کو رپورٹ کرنے کے تحریری احکامات جاری کردئیے۔


واضح رہے کہ صوبائی محکمہ صحت نے 20 دسمبر 2024ء کو  سندھ گورنمنٹ اسپتال سعودآباد کے ایم ایس ڈاکٹر پیر غلام نبی شاہ جیلانی گریڈ 20 کا تبادلہ کرکے  گریڈ 19 کے ڈاکٹر آغا عامر کو ایم ایس مقرر کیا تھا۔ ڈاکٹر پیر غلام نبی شاہ جیلانی گریڈ20 کی سینیارٹی لسٹ میں 5 ویں نمبر پر ہیں اور ڈاکٹر آغا عامر گریڈ 19 کی سینیارٹی لسٹ میں 140 ویں نمبر پر تھے لیکن حکومت سندھ نے سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے ڈاکٹر آغا عامر کو قواعد کے برخلاف تقرری کے احکامات جاری کیے۔
 

متعلقہ مضامین

  • سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال کے سینکڑوں ملازمین کئی ماہ سے تنخواہ سے محروم
  • "ایک اہم صوبائی عہدیدار ڈیرہ اسمعیل خان میں طالبان کو کتنے پیسے ہر ماہ دیتا ہے؟" 
  • پاک بحریہ کیلئے مقامی طور پر تیار کردہ پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ تقریب کا انعقاد
  • پاک بحریہ کے لیے تیار کردہ گن بوٹ پی این ایس ساہیوال PNS SAHIWAL کی لائونچنگ تقریب کا انعقاد
  • کراچی: سرکاری نمبر پلیٹ کے غلط استعمال پر سعود آباد گورنمنٹ اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر آغا عامر معطل
  • سرکاری گاڑی کی نمبر پلیٹ کا پرائیوٹ گاڑی میں استعمال، سندھ گورنمنٹ اسپتال سعود آباد کے ایم ایس معطل
  • سندھ بھر کے کالجوں میں نئے تعلیمی سال کیلئے داخلوں کا مرحلہ مکمل
  • چلتی ٹرین پر سوار ہونے والا شخص پاؤں پھسلنے کی وجہ سے ٹرین تلے آکر جاں بحق
  • محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش کی پیشگوئی
  • پنجاب کا ایک اور خاندان چلاس سیلابی ریلے میں پھنس گیا؛ 2 جاں بحق، بچہ لاپتا