Jasarat News:
2025-04-25@09:32:17 GMT
چین کی غزہ سے متعلق امریکی صدر کے منصوبے کی مخالفت
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان کاکہنا ہے کہ چین نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت کی ہے اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا ہے، فلسطین انسانی ضمیر کے لیے سب سے بڑا زخم ہے اور طاقت انصاف کی جگہ نہیں لے سکتی۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر کنٹرول کے منصوبے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئیے چینی وزارت خاجہ کے ترجمان نے کہاکہ تاریخی ناانصافی کا شکار فلسطینی مزید نظرانداز نہیں ہونے چاہئیں۔
خیال رہےکہ اس سے قبل مارچ 2024 میں چین نے غزہ میں اسرائیلی جنگ کو تہذیب کی توہین قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پہلگام حملہ :بھارتی وزیراعظم مودی سعودی عرب کا دورہ مختصر کر کے وطن واپس پہنچ گئے
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 اپریل ۔2025 )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پہلگام حملے کے بعدسعودی عرب کا دورہ مختصر کر کے وطن واپس پہنچ گئے ہیں انہوں نے ایئرپورٹ پر ہی سکیورٹی پر ایک اجلاس کی صدارت کی سعودی ریاستی ادارے کی جانب سے جاری کردہ تصاویر کے مطابق مختصر دورے کے دوران مودی نے جدہ میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی.(جاری ہے)
بھارتی وزیراعظم گزشتہ شام ہی دو دن کے دورے پر جدہ پہنچے تھے تاہم حملے کے فوری بعد انہوں نے اپنا دورہ مختصر کردیا اور آج صبح سویرے واپس دہلی پہنچ گئے ادھرپاکستانی وزارت خارجہ نے پہلگام حملے میں سیاحوں کی جانوں کے ضیاع پر تشویش کا اظہار کیا ہے پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ مرنے والوں کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں. بھارتی وزارتِ خارجہ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم مودی سے ٹیلی فون پر گفتگو میں پہلگام میں ہونے والے حملے پر بھارت کے ساتھ مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے” ایکس“ پر کہا کہ صدر ٹرمپ نے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی اور اس گھناﺅنے حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے دہلی سے مکمل تعاون کا اظہار کیا. اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریش نے بھی سیاحوں پر ہونے والے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے گوتیریش کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ سیکرٹری جنرل جموں و کشمیر میں ہونے والے مسلح حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل اس بات پر زور دیتے ہیں کہ عام شہریوں پر حملے کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہوتے.