نیتن یاہو کا نفرت آمیز اقدام؛ ٹرمپ کو پیجر تحفے میں دیکر حزب اللہ پر حملے کی یاد تازہ کی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
نیتن یاہو کا نفرت آمیز اقدام؛ ٹرمپ کو پیجر تحفے میں دیکر حزب اللہ پر حملے کی یاد تازہ کی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز
نیویارک (سب نیوز )اسرائیل نے حزب اللہ کے پیجرزمیں دھماکا خیز مواد رکھا جو پھٹنے سے درجنوں افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو دورے پر امریکا پہنچے ہیں جہاں انھوں نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی اور صدر بننے پر مبارک باد دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دو پیجرز تحفے میں دیئے ہیں ان میں سے ایک سنہری پیجر اور دوسرا عام پیجر ہے۔
نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو تحفہ دینے کے لیے پیجر کا انتخاب کیا کیوں کہ ایسے ہی پیجرز میں بارودی مواد بھر کر لبنان بھیجے گئے تھے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو کا شکریہ ادا کیا اور اس تحفے کو پسند کرتے ہوئے اسرائیل کے حزب اللہ کے خلاف پیجر دھماکے کے طریقہ کار کی تعریف کی۔ یاد رہے کہ چند ماہ قبل حزب اللہ نے پیجرز کی لاٹ ایک کمپنی سے منگوائی تھی جس میں اسرائیل کی خفیہ ایجنسیوں نے بارودی مواد بھر دیا تھا۔
اسرائیل کی منصوبہ بندی کے عین مطابق لبنان میں حزب اللہ کے زیر استعمال یہ پیجرز ایک ساتھ دھماکے سے پھٹ گئے جس میں 12 افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔ان دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ میں بھی حزب اللہ کے جنگجووں کے زیر استعال واکی ٹاکی سیٹس اور موبائل فونز میں دھماکے ہوئے تھے۔واکی ٹاکی اور موبائل دھماکوں میں بھی مزید 25 افراد جاں بحق اور 608 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ حزب اللہ نے واکی ٹاکی اور موبائل فون دھماکوں کی ذمہ داری بھی اسرائیل پر عائد کی تھی جس کی اسرائیل نے تردید نہیں کی تھی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نیتن یاہو حزب اللہ ٹرمپ کو
پڑھیں:
اسرائیل کی غزہ اور لبنان میں سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں، تازہ حملوں میں 7 فلسطینی شہید
اسرائیل کی جانب سے غزہ اور لبنان میں سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ تازہ فضائی اور زمینی حملوں میں 7 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں میں فضائی کارروائیاں کیں، جن میں 3 فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوئے۔ جنگ بندی کے آغاز سے اب تک 236 فلسطینی شہید اور 600 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق مغربی علاقے میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے مزید دو لاشیں برآمد ہوئیں، جبکہ خان یونس سمیت دیگر علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق غزہ میں اب تک 68 ہزار 858 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 70 ہزار 664 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے بچوں سمیت 21 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔
ادھر لبنان میں بھی سیز فائر کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ صیہونی فوج نے جنوبی لبنان میں ایک کار کو ڈرون سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چار افراد شہید ہوئے۔
عالمی مبصرین کے مطابق اسرائیلی کارروائیاں سیز فائر معاہدے کے بنیادی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ہے۔