کراچی میں ایک گھنٹے کے دوران 4 شہری جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
کراچی میں ایک گھنٹے کے دوران 2 مختلف حادثات میں 4 شہری جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین، ایک مرد اور ایک بچی شامل ہے، گلستان جوہر میں 2 اور ملیر کھوکراپار میں ایک حادثہ پیش آیا۔گلستان جوہر میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں ایک مرد اور خاتون جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔کھوکراپار 2 نمبر کے قریب تیز رفتار مسافر بس نے کئی افراد کو ٹکر ماری جس سے راہگیر خاتون اور بیٹی جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے۔ریسکیو حکام کے مطابق خاتون کی شناخت بسمہ اور 2 سالہ بچی کی ارہم کے نام سے ہوئی۔29 جنوری 2025 کو سپر ہائی وے پر 3 ٹریلر کے خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔ریسکیو حکام نے بتایا تھا کہ حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور تین شدید زخمی ہوئے تاہم زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جاں بحق اور میں ایک
پڑھیں:
کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی
کراچی:شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بن قاسم کے علاقے چاول گودام کے قریب فائرنگ کے واقعے میں سیکیورٹی گارڈ 22 سالہ مشتاق زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق واقعہ سیکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ لیاری غوثیہ ڈبہ ہوٹل کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ سہیل نامی شہری زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔
چاکیواڑہ پولیس کے مطابق واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے ، پولیس دونوں واقعات کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔