لاہور ہائیکورٹ: 10 ایڈیشنل ججز کیلئے جوڈیشل کمیشن کو 49 نامزدگیاں موصول
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
لاہور ہائیکورٹ : فوٹو فائل
لاہور ہائی کورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کےلیے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل 6 فروری کو ہوگا، جوڈیشل کمیشن کو 10 ایڈیشنل ججز کےلیے 49 نامزدگیاں موصول ہوئی ہیں۔
جوڈیشل کمیشن اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کےلیے 4 سیشن ججز اور 45 سینئر وکلاء کے ناموں پر غور ہوگا۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قیصر نذیر بٹ، محمد اکمل خان، جزیلہ اسلم اور ابہر گل خان کے ناموں پر غور ہوگا۔
اجلاس میں وکلاء عدنان شجاع بٹ، ایان طارق بھٹہ، امبرین انور راجہ، اسد محمود عباسی، اسما حامد، بشریٰ قمر، اقبال احمد خان، سلطان محمود، غلام سرور، حیدر رسول مرزا، حارث عظمت، حسیب شکور پراچہ، حسن نواز مخدوم، ہماں اعجاز زمان، خالد اسحاق، جاوید اقبال وائیں، ملک اویس خالد، وقار حیدر اعوان کے ناموں پر بھی غور کیا جائے گا۔
میاں بلال بشیر، مغیث اسلم ملک، اورنگزیب خان، جواد ظفر، نوید فرحان، نوازش علی پیرزادہ، ساجد خان تنولی، ثاقب جیلانی، زبیر خالد، منور السلام، مقتدر اختر شبیر، مشتاق احمد مہل کے نام پر بھی غور ہوگا۔
جوڈیشل کمیشن اجلاس میں نجف مزمل خان، نوید احمد خواجہ، قادر بخش، قاسم علی چوہان، رافع ذیشان، جاوید الطاف، رانا شمشاد خان، رضوان اختر اعوان، صباحت رضوی، سلمان احمد، سمیعہ خالد، سردار اکبر علی، شیغن اعجاز، احسن رضا کاظمی، انتخاب حسین شاہ اور عثمان اکرم ساہی کے ناموں پر بھی غور ہوگا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جوڈیشل کمیشن ایڈیشنل ججز کے ناموں پر اجلاس میں غور ہوگا
پڑھیں:
پنجاب حکومت گندم کی قمیتیں مقرر کرنے کے قانون پر عملدرآمد کرے، لاہور ہائیکورٹ
لاہور ہائیکورٹ نے گندم کی قمیت مقرر نہ کرنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے پنجاب حکومت کو قمیتیں مقرر کرنے سے متعلق بنائے گئے قانون پر عمل درآمد کا حکم دیا ہے۔
محکمہ زراعت کی گندم کے فی من اخراجات کی رپورٹ کو فیصلے کا حصہ بنایا گیا۔ عدالت عالیہ نے کہا محکمہ زراعت کی رپورٹ کے مطابق گندم کی فی من لاگت 3533 روپے ہے۔
عدالت عالیہ نے کہا سرکاری وکیل کے مطابق قیمتوں کے تعین کیلئے قانون بنا دیا گیا، سرکاری اداروں نے سیزن کے دوران آئین کے مطابق کردار ادا نہیں کیا، کم زمین والے اور ٹھیکے پر کاشتکاری کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ حکومتی اداروں نے اخراجات کو مدنظر رکھ کر فی من قیمت کا تعین نہیں کیا، سرکاری اداروں نے تسلیم کیا کہ گندم خوراک کا اہم جزو ہے۔
درخواست میں وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ صدر کسان بورڈ نے گندم کی قمیت مقرر نہ ہونے پر 8 اپریل 2025 کو لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔