کشمیر ہماری شہ رگ ہے کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، محمد مجاہد اسماعیل رضوی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹی ایل پی کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ بھارتی بربریت کو 77 سال گزر گئے حکومت پاکستان کو اب عملی اقدام اٹھانا ہوگا، انڈیا طاقت کی زبان سمجھتا ہے کشمیر کی آزادی کا واحد حل اعلان جہاد ہے۔ اسلام ٹائمز۔ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تحریک لبیک پاکستان ملتان کے زیراہتمام لبیک بیت المقدس و کشمیر ریلی نکالی گئی، ریلی چوک دولت گیٹ تا چوک گھنٹہ گھر تک نکالی گئی، جس کی قیادت ضلعی امیر فقیر افضل نقشبندی اور سرپرستی ڈویڑنل امیر علامہ محمد مجاہد اسماعیل رضوی نے کی، شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈویڑنل امیر محمد مجاہد اسماعیل رضوی نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے، کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، بھارتی ظلم و بربریت کو 77 سال گزر گئے جبکہ ہمارے حکمران اقوام متحدہ کی راہیں تک رہے ہیں، وہ کشمیر لے کر دینگے اقوام متحدہ نے کبھی کشمیر آزاد نہیں کروانا، حکومت پاکستان کو اب عملی اقدام اٹھانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ انڈیا طاقت کی زبان سمجھتا ہے، کشمیر کی آزادی کا واحد حل اعلان جہاد ہے، ضلعی امیر فقیر افضل نقشبندی نے کہا کہ خالی مذمتیں کرنے سے کشمیر آزاد نہیں ہوگا۔ کشمیر کا واحد حل صرف جہاد فی سبیل اللہ ہے، مزید ان کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آکر آزادی کشمیر کے لیے عملی قدم اٹھائیں گے، اس موقع پر ڈویڑنل ناظم چوہدری بلال نور رضوی اور معزز علماء کرام، سماجی شخصیات، انجمن تاجران، وکلاء برادری، حلقہ پی پیز کے امراء ناظمین سمیت کثیر تعداد میں یوسی کارکنان نے شرکت کی جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جس پر کشمیر ہماری شہ رگ ہے، کشمیر چھین لینگے لبیک کہنے والے ، الجہاد الجہاد لبیک لبیک کے نعرے درج تھے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کشمیر کے
پڑھیں:
لاہور کو فتح کرلیا تو ملک میں جماعت اسلامی کا راج ہوگا، لیاقت بلوچ
لیاقت بلوچ : فائل فوٹونائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ لاہور کو جماعت اسلامی نے فتح کر لیا تو ملک میں جماعت کا راج ہوگا۔
لاہور میں امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاالدین انصاری کی تقریب حلف برداری ہوئی، لیاقت بلوچ نے ضیاالدین انصاری سے امارت کا حلف لیا۔
اس موقع پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہم اگر اپنے نظریے کی طاقت پر قائم رہے تو کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، 21 سے 23 نومبر تک مینار پاکستان گراؤنڈ میں اجتماع عام ہوگا۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملک میں پہلے یک جماعتی نظام کی کوشش کی گئی اور بھٹو کا انتخاب کیا گیا۔
نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ایک پاپولر شخصیت کو میدان میں اتارا گیا اور مینار پاکستان کا جلسہ منعقد ہوا، بانی پی ٹی آئی کو کامیاب جلسے کی وجہ سے لیا گیا۔