پشاور سے شارجہ جانے والی پرواز کا مسافر گرفتار‘2کلو آئس ہیروئن برآمد
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
پشاور (مانیٹر نگ ڈ یسک )اے ایس ایف نے پشاور ائرپورٹ سے شارجہ جانے والی پرواز کے مسافر کو گرفتار کرکے دوکلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی۔ترجمان اے ایس ایف کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے پشاور سے شارجہ کی پرواز پر جانے والے والے ایک مسافر گل سعود کے سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی اور اسے گرفتار کرلیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نہروں کا معاملہ، نوابشاہ میں قوم پرست جماعت نے ریلوے ٹریک بند کر دیا
سرہاڑی کے قریب بخشو جمالی ریلوے پھاٹک پر ہزارہ ایکسپریس کو روک لیا گیا، احتجاجی دھرنے کے باعث دیگر ٹرینوں کو قریبی ریلوے سٹیشنز پر روک دیا گیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق حویلیاں سے کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کو نواز ڈاہری ریلوے سٹیشن پر روک دیا۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے سندھ پر نہروں کا معاملہ شدت اختیار کر گیا، نوابشاہ میں قوم پرست جماعت کے کارکنان نے ریلوے ٹریک بند کر دیا۔ سرہاڑی کے قریب بخشو جمالی ریلوے پھاٹک پر ہزارہ ایکسپریس کو روک لیا گیا، احتجاجی دھرنے کے باعث دیگر ٹرینوں کو قریبی ریلوے سٹیشنز پر روک دیا گیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق حویلیاں سے کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کو نواز ڈاہری ریلوے سٹیشن پر روک دیا۔ کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس کو لنڈو ریلوے سٹیشن پر روک دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نوابشاہ کے مطابق ریلوے ٹریک بند ہونے کی اطلاع پر ضلعی انتظامیہ نے پولیس اور رینجرز کی نفری طلب کرلی۔