نیتن یاہو کا ٹرمپ کو سنہری پیجر کا تحفہ‘ لبنان میں پیجر دھماکوں کی تعریف
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
واشنگٹن (مانیٹر نگ ڈ یسک ) اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں انہوں نے ٹرمپ کو دو پیجر ڈیوائسز کا تحفہ دیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک سنہری پیجر اور ایک عام پیجر تحفے دیا جوکہ گزشتہ سال لبنان میں حزب اللہ کے خلاف ہونے والے پیجر دھماکوں
کا حوالہ تھا۔اسرائیلی چینل 12 کے مطابق امریکی صدر نے تحفے پر ردعمل دیتے ہوئے پیجر دھماکوں کی تعریف کی اور کہا کہ وہ بہترین آپریشن تھا۔بدلے میں ٹرمپ نے نیتن یاہو کو ان کے اس دورے کی تصویر پیش کی جس میں ٹرمپ اور نیتن یاہو موجود ہیں، تصویر کے انتساب میں درج ہے ایک عظیم رہنما بی بی (نیتن یاہو) کے لیے۔خیال رہے کہ 17 ستمبر 2024ء کو لبنان میں سیکڑوں کی تعداد میں پیجرز میں دھماکے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوگئے تھے۔ان دھماکوں کے اگلے ہی روز لبنان میں کئی واکی ٹاکی سیٹس اور موبائل فونز میں دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں مزید 25 افراد ہلاک اور 608 افراد زخمی ہوئے تھے۔لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے ان دھماکوں کا الزام اسرائیل پر عاید کیا تھا۔ بعد ازاں اسرائیلی وزیر اعظم نے ان حملوں کی ذمے داری قبول کی تھی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نیتن یاہو
پڑھیں:
قطر اور دیگر ممالک نے اسرائیل کو تنہا کردیا، نیتن یاہو کا اعتراف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعتراف کیا ہے کہ حالیہ حالات کے باعث قطر سمیت متعدد ممالک نے اسرائیل کو عالمی سطح پر تنہا کر دیا ہے۔
ایک اسرائیلی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں نیتن یاہو نے اسرائیل کو قدیم یونانی ریاست اسپارٹا سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ قطر کی قیادت میں اسرائیل کے خلاف اقتصادی محاصرہ کیا جا رہا ہے، اور موجودہ صورتحال “سُپر اسپارٹا” جیسی ہے، جس کے لیے تیاری ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو ایک نئی اقتصادی حقیقت کا سامنا ہے، لہٰذا اسے خود انحصاری کی طرف بڑھنا ہوگا۔ خاص طور پر اسلحہ سازی کی صنعت کو خود مختار اور مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔