آج آپ کو بتاتے ہیں بھینسوں کی دیکھ بھال کرنے والے ایک ایسے شخص کے بارے میں کہ جس کی زندگی بھارتی ٹینس کی لیجنڈ ثانیہ مرزا نے بدل ڈالی، یہ شخص اس وقت ثانیہ مرزا کی مالیت کروڑوں روپے کا مالک ہے۔

ثانیہ مرزا بھارت کی ایک مشہور ٹینس کھلاڑی ہیں، جو دنیا بھر کے ٹی وی ٹاک شوز پر اکثر نظر آتی ہیں۔ ثانیہ مرزا نے 2010 میں پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی تھی، تاہم یہ شادی 2024 میں طلاق پر منتج ہوئی۔ ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے "خلع" کا مطالبہ کیا تھا۔

ثانیہ مرزا نے 'یاروں کی بارات' شو میں بالی ووڈ کی مشہور کوریوگرافر اور ہدایتکارہ فرح خان کے ساتھ شرکت کی تھی، جس میں انہوں نے اپنی زندگی کے دلچسپ لمحات شیئر کیے۔

بھوجپوری گلوکار اور اداکار کھیساری لال یادو نے ثانیہ مرزا پر گانے گائے تھے، جن میں سے ایک مشہور گانا تھا "ٹینس والی سینیا دلہا کھوجلی پاکستانی"، جو کھیساری نے 'یاروں کی بارات' شو میں سینیا مرزا کو دکھایا۔

کھیساری لال یادو نے ایک وقت میں بھینسوں کی دیکھ بھال کی تھی، لیکن آج اس گانے کی بدولت ان کا نیٹ ورتھ 20 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ ان کے ثانیہ مرزا کے بارے میں گانے بھوجپوری فلمی صنعت میں بہت مقبول ہیں۔

 

ثانیہ مرزا نے 2023 میں پیشہ ورانہ ٹینس سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی اور ان کے نام پر 6 گرینڈ سلیم ٹائٹلز ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ثانیہ مرزا اس وقت 216 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کی مالک ہیں۔ ثانیہ مرزا طلاق کے بعد اب زیادہ تر دبئی اور حیدرآباد (بھارت) میں رہتی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ثانیہ مرزا نے

پڑھیں:

ٹریفک پولیس اہلکاروں سے جھگڑا اور تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار

اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں سے جھگڑا کرنے اور ہلڑبازی کے الزام میں ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔

واقعہ گزشتہ رات آئی-8 مرکز میں پیش آیا، جہاں ملزم نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا اور بدکلامی کی۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق، نوجوان کی اہلکاروں سے تکرار اور تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں اسے پولیس سے الجھتے اور گالم گلوچ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسر نے گولی مار کر اپنی جان لے لی

ویڈیو میں ملزم کو جھگڑے کے بعد گاڑی میں بیٹھ کر موقع سے فرار ہوتے بھی دکھایا گیا۔ پولیس نے ویڈیو شواہد کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ آئی-9 کی حدود سے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

حکام کے مطابق، ملزم کی گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی ہے، اور اس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد پولیس پولیس سے جھگڑا ٹریفک پولیس

متعلقہ مضامین

  • جاپانی کمپنی نے پیٹ کی چربی ختم کرنے والا پانی متعارف کرادیا
  • اسلام آباد ـ:پولیس اہلکاروں پرتشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • اسلام آباد: نشے میں دھت ہو کر ہلڑ بازی اور پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار، مقدمہ درج
  • چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار
  • اسلام آباد: ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • ٹریفک پولیس اہلکاروں سے جھگڑا اور تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • بھارت ایک اور سازش ناکام:’’را‘‘ کے لئے جاسوسی کرنے والا ماہی گیر گرفتار،اعجاز ملاح نے اعتراف جرم کرلیا
  • امریکہ، بھارت میں 10 سالہ دفاعی معاہدہ: اثرات دیکھ رہے ہیں، انڈین مشقوں پر بھی نظر، پاکستان
  • شہری سے بھتا طلب کرنے والا ملزم قریبی رشتے دار نکلا
  • معاملات بہتر کیسے ہونگے؟