لاہور: پولو گرائونڈ میں جونیئر پولو چمپئن شپ کے دوران ذکی فارمز اورسی ٹی آئی کی ٹیمیں مد مقابل ہیں.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

فن، محبت اور غزل کا نام مہدی حسن کو بچھڑے 13 سال بیت گئے

لاہور:

غزل کی محفل ہو یا فلمی پردہ، جہاں آواز تھم جائے، وہاں مہدی حسن کی گونج سنائی دیتی ہے۔ آج شہنشاہ غزل کی 13 ویں برسی ہے، مگر ان کی مدھر آواز آج بھی اہل دل کے کانوں میں رس گھولتی ہے۔

18 جولائی 1927کو راجستھان کے سنگیت سے مہکتے ایک کنبے میں ایک بچہ پیدا ہوا، جو آنے والے برسوں میں گائیکی کا شہنشاہ کہلایا۔مہدی حسن کے نام سے مشہورآواز کے اس جادوگر نے 8 برس کی عمر میں گلوکاری کا آغاز کیا، بعد ازاں تقسیمِ ہند کے بعد پاکستان ہجرت کی۔

1957 میں مہدی حسن نے کراچی ریڈیو پاکستان سے باقاعدہ گلوکاری کا آغاز کیا، اور اپنی مدھر آواز سے سننے والوں کو گرویدہ بنا لیا۔

1962 میں فلم ”فرنگی“ کے لیے گائی گئی غزل ”گلوں میں رنگ بھرے باد نو بہار چلے“ نے انہیں شہرت کی بلندیاں عطا کیں، اور پھر وہ فن کی دنیا میں ایک نئی شناخت بن گئے۔

مہدی حسن نے چار دہائیوں پر محیط اپنے تابناک کیریئر میں 25 ہزار سے زائد فلمی و غیر فلمی گیت اور غزلیں گائیں۔انہیںمشکل راگوں پربھی کمال گرفت حاصل تھی۔

مہدی حسن کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز، ستارہ امتیاز اور پرائیڈ آف پرفارمنس جیسے اعلیٰ ترین اعزازات سے نوازا گیا۔

1999 میں سانس کی تکلیف کے باعث انہوں نے گانا ترک کر دیا اور پھر بارہ برس تک علالت میں مبتلا رہنے کے بعد 13 جون 2012 کو ہمیشہ کے لیے خاموش ہو گئے۔

غزل کو کلاسیکی رنگ اور ادبی وقار عطا کرنے والے مہدی حسن کی آواز آج بھی فن، ادب اور محبت کے متوالوں کے دلوں میں زندہ ہے۔میاں اصغر سلیمی ایکسپریس نیوز لاہور

متعلقہ مضامین

  • ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل میں بھی بابراعظم کی کور ڈرائیور کے چرچے
  • کرشمہ کپور کے سابق شوہر پولو کھیلتے ہوئے اچانک انتقال کرگئے
  • برازیل کی سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ، سوشل میڈیا کمپنیوں کو صارفین کے مواد پر جوابدہ ٹھہرایا جا سکتا ہے
  • لاہور ہائیکورٹ کا اسموگ کنٹرول کے لیے محکمہ ماحولیات کو عملی اقدامات کا حکم
  • فن، محبت اور غزل کا نام مہدی حسن کو بچھڑے 13 سال بیت گئے
  • ڈاکٹر عاصمہ ربانی نے فلپائن میں سفیر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں
  • بھارتی مسافر طیارہ گر کرتباہ
  • سہ ملکی سیریز؛ پاکستان سمیت 2 ٹیمیں کونسی ہوں گی؟
  • ڈاکٹر عاصمہ ربانی نے فلپائن میں مکمل الاختیار پاکستانی سفیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
  • ڈاکٹر عاصمہ ربّانی نے فلپائن میں بحیثیت سفیر ذمہ داریاں سنبھال لیں