کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کشمور میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی۔ ملک بھر کی طرح کشمور میں بھی یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی۔ ریلی جماعت اسلامی کے کارکنوں کی طرف سے نکالی گئی۔ریلی کی قیادت نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ حافظ نصراللہ عزیز نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے مظلوم کشمیریوں کے پینافلیکس اٹھاکر رکھے تھے جس میں کشمیر بنے گا پاکستان جیسے نعرے لکھے ہوئے تھے۔ ریلی علمدار چوک سے ڈسٹرکٹ پریس کلب تک نکالی گئی۔ ریلی میں جماعت اسلامی کے کارکنان اور اسسٹنٹ کمشنر کشمور رضا علی سومرو سمیت شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت۔ریلی میں کشمیری مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہندو برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ہمارے مظلوم کشمیری بہن بھائی 76 سال سے بھارتی ظلم وجبر کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیںنائب امیر صوبہ حافظ نصراللہ عزیز نے کہاکہ بھارتی ظالم فوج نے نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے مگر پھر بھی کشمیری عوام آزادی کی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا کشمیریوں کے ساتھ لاالہ اللہ کا مضبوط ترین رشتہ ہے۔ہمارے اور کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی آزادی کی اخلاقی انسانی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کیوبا کے سفارتخانے میں فوٹو نمائش کے ذریعے فیڈل کاسترو کی صد سالہ تقریبات کا انعقاد

کیوبا کے سفارتخانے میں فوٹو نمائش کے ذریعے فیڈل کاسترو کی صد سالہ تقریبات کا انعقاد WhatsAppFacebookX 0 24 July, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز): پاکستان میں کیوبا کے سفارتخانے نے پاکستان-کیوبا سوشل فورم کے اشتراک سے کیوبا کے تاریخی رہنما اور کمانڈر اِن چیف فیڈل کاسترو روز کی صد سالہ تقریبات کے سلسلے میں جمعرات کو ’’فیڈل پور سیمپرے‘‘ (فیڈل ہمیشہ کے لیے) کے عنوان سے فوٹو نمائش اور کتب کی نمائش کا افتتاح کیا۔

اسلام آباد میں کیوبا کے سفارتخانے میں منعقدہ نمائش میں سیاسی رہنماؤں، سفارتی کور کے ارکان، دانشوروں اور کیوبا کے دوستوں نے شرکت کی اور کیوبا کے انقلاب کے تاریخی رہنما کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

تقریب میں سفارتی کور کے ڈین اور ترکمانستان کے سفیر عطاجان مولاموف سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیڈل کاسترو کے تاریخی مقام اور ان کی دیرپا میراث کو اجاگر کیا۔

سینیٹر مشاہد حسین سید نے اپنے خطاب میں کہا کہ فیڈل کاسترو کا انسان دوست فلسفہ آج بھی کیوبا کی سفارت کاری اور بین الاقوامی یکجہتی کے جذبے کو تشکیل دے رہا ہے۔

انہوں نے 2005 کے تباہ کن زلزلے کے بعد پاکستان کے لیے کیوبا کی جانب سے طبی دستوں کے ذریعے فراہم کی جانے والی انسانی امداد کو یاد کیا، جبکہ کیوبا کے طبی اداروں میں پاکستانی طلبہ کی تعلیم کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے ان اقدامات کو فیڈل کاسترو کے وژن سے متاثرہ دونوں ممالک کے درمیان گہری دوستی کی دیرپا علامتیں قرار دیا۔

کیوبا کے سفیر دامیان کورڈیرو نے کہا کہ فیڈل کاسترو کی صد سالہ تقریبات کیوبا کے قومی یومِ بغاوت کے ساتھ منعقد ہو رہی ہیں، جو 26 جولائی کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن 1953 میں فیڈل کاسترو اور نوجوان انقلابیوں کے ایک گروپ کی جانب سے مشرقی کیوبا میں مونکادا اور کارلوس مینوئل ڈی سیسپیدیس بیرکس پر کیے گئے حملوں کی سالگرہ کی یاد دلاتا ہے۔

سفیر کورڈیرو نے کہا کہ ’’فوٹو اور کتب کی یہ نمائش محض تصاویر اور تحریروں کے ذریعے ماضی پر ایک نظر نہیں بلکہ ایک زندہ میراث کا جشن ہے، جس کی بنیاد جرأت، سماجی انصاف اور غیر متزلزل بین الاقوامیت پر ہے۔ یہ وقار، خودمختاری اور یکجہتی کی ایک صدی سے ملاقات کا موقع ہے۔‘‘

پاکستان-کیوبا سوشل فورم کے صدر رمضان مغل، جنہوں نے نمائش کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا، نے کہا کہ یہ تقریب کیوبا اور پاکستان کی مشترکہ تاریخ کو محفوظ رکھنے کے عزم کی تجدید کرتی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرچینی وزیر خارجہ سے ملاقات، علاقائی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہنے پر اسحاق ڈار کا اظہارِ تشکر اگلی خبرپاکستان اور آذربائیجان نے دیرینہ دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کردیا اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو بین الاقوامی اعزاز پر مبارکباد پاکستان اور آذربائیجان نے دیرینہ دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کردیا چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، علاقائی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہنے پر اسحاق ڈار کا اظہارِ تشکر برطانوی ہائی کمیشن میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کے آغاز کی تقریب پاکستان کے زرمبادلہ میں اضافے کے لیے سرمایہ کاری ناگزیر، قونصلیٹ ہر ممکن تعاون کرے گا: قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • وادی کشمیر میں بڑے پیمانے پر گرفتاریوں اور مکانات کی مسماری پر میرواعظ عمر فاروق کا شدید رنج
  • بلاول برخودار! کشمیر کو کشمور، میرپور کو میرپور خاص نہ سمجھنا، نواز شریف
  • کشمیر کا فیصلہ صرف کشمیری عوام کریں گے،بلاول بھٹو
  • کشمیر کا فیصلہ صرف کشمیری عوام کا حق ہے: بلاول بھٹو زرداری
  • کیوبا کے سفارتخانے میں فوٹو نمائش کے ذریعے فیڈل کاسترو کی صد سالہ تقریبات کا انعقاد
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی کارروائیاں تیز، ہزاروں کشمیریوں کی گرفتاریاں، سرچ آپریشن جاری
  • مقبوضہ کشمیر میں حالاے نشل کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، رُکن برطانوی پارلیمنٹ
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی