ٹنڈوجام ،مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کی بہتات ،شہری پریشان
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )ٹنڈو جام کے قریب یونین کمیٹی حاجی سانو خان گوپانگ 58 کے مختلف دیہات میں آوارہ اور پاگل کتوںکی وجہ سے خوف وہراس میں مبتلا گھروں سے نکلنا مشکل ہوگیا چیئرمین میونسپل کارپورشن ٹنڈوجام سے کتا مار مہم چلانے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل حاجی ساون خان گوپانگ کے رہائشیوں سلیمان خان عبدالرحمن خیر بخش گوپانگ نے بتایا ہے کہ ان کے گائوں میں اور گائوں سے باہر بیمار اور زخمی کتوں کی وجہ سے ان کی زندگی اجیرن بن کر رہ گئی اور کتوں کا کاٹنا بچوں اور خواتین ومرد وں کو معمول کا حصہ بنتا جارہا ہے جس کی وجہ سے گاوں میں خوف ہراس پایا جاتا اور بچوں کو اکیلے اسکول بھیجنے سے بھی والدین ڈرتے ہیں جب کہ امتحانات بھی قریب آگئے ہیں انھوں نے بتایا کہ چند روز قبل ایک پاگل کتا گاوں کے ایک گھر میں گھس گیا تھا اور اس نے پانچ افراد کو زخمی کردیا انھوں نے چیئرمین میونسپل کارپورشن ٹنڈوجام سے اپیل کی ہے کہ وہ گاوں کے لوگوں کی زندگی محفوظ بنانے کے لیے ان کتوں کے خلاف کتا مار مہم کا آغاز کریں تاکہ گاوں کے لوگ بغیر کسی خوف وہراس کے اپنے گھروں سے باہر نکل سکیں اور بچے اپنے اسکول جا سکیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوئٹہ: کار کے فیول ٹینک سے 11 کلو آئس برآمد، ملزم گرفتار
— فائل فوٹوانسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں کارروائی کر کے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کوئٹہ، چمن، گڈانی میں مختلف کارروائیوں میں آئس، چرس اور ہیروئن کی بڑی مقدار بر آمد کر لی گئی۔
کوئٹہ میں بلیلی روڈ کے قریب کار کے فیول ٹینک سے 11 کلو آئس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
گڈانی میں قومی شاہراہ کے قریب 2 ملزمان سے 12 کلو چرس برآمد کر لی گئی۔
چمن میں کارروائی کر کے ملزم سے 530 گرام ہیروئن اور 610 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید کارروائی کی جاری ہے۔