پشاور؛ 18 سال بعد ویران اسٹیڈیم پھر آباد ہونے کو تیار
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک)پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم میں 18 سال بعد کرکٹ کی رونقیں بحال ہونے کا امکان پیدا ہوگیا۔نجی چینل کے مطابق 2006 کے بعد پشاور میں بین الاقوامی کرکٹ لوٹ آنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی ایس ایل) کے 2 میچز پشاور میں کرانے کی یقین دہانی کروادی ہے۔
18 سال قبل 2006 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان آخری بین الاقوامی کرکٹ میچ کھیلا گیا تھا۔پشاور کا ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں بین الاقوامی کرکٹ سرگرمیاں بحال ہونے جارہی ہیں، پشاور زلمی اور حکومت خیبرپختونخوا کے اصرار پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے 2 میچز پشاور میں کرانے کی یقین دہانی کروائی ہے لیکن مصنوعی روشنیوں کا انتظام نہ ہونے کی باعث دونوں میچز دن کی روشنی میں کرائے جائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق آئی سی سی کی چیمئینز ٹرافی جمعرات کے روز پشاور پہنچے گی اور ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم میں نمائش کی جائے گی۔
چیمپئنز ٹرافی کیلئے آسٹریلوی ٹیم میں شامل اہم کھلاڑی کا ون ڈے سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پاکستان نے چین کے لئے نیا سفیر نامزد کردیا
پاکستان نے چین کے لئے نیا سفیر نامزد کردیا۔
ذرائع نے کہا کہ علی اسد گیلانی چین کے لئے پاکستان کے نئے سفیر ہونگے، چین میں اس وقت تعینات سفیر خلیل ہاشمی کو وطن واپسی پر اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے، خلیل ہاشمی کی چین میں تعیاناتی کو تین سال مکمل ہونے پر تعیاناتی کی مدت مکمل ہونے پر واپس آرہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق علی اسد گیلانی اس وقت وزارت خآرجہ میں بطور ایڈشنل سیکریٹری ایشیا پیسفک کام انجام دے رہے ہیں، علی اسد گیلانی پاکستان کے ازبکستان کے سفیر اور وزارت خآرجہ میں ایڈشنل سیکرٹی برائے مغربی ایشیا بھی رہ چکے ہیں۔