اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 فروری 2025)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا قید تنہائی میں رکھنے کا دعویٰ مسترد کر دیا،بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں نہیں رکھا گیا یہ الزام جھوٹ ہے،عمران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بارے میں دعویٰ کرنا کہ انہیں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے یہ سراسر بے بنیاد اور لغو ہے،جنگ کے رپورٹنگ سیل سے گفتگو کرتے ہوئے جیل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا تھا کہ کسی بھی مجرم یا ملزم کو قید تنہائی میں رکھنے کا حکم عدالت جاری کر سکتی ہے۔

یہ حکم عدالت کی طرف سے اپنے ملزموں کے بارے میں جاری کیا جاتا ہے جو وعدہ معاف بن جاتے ہیں اور انہیں دوسرے ملزموں کے اثر و نفوذ سے محفوظ رکھنے کیلئے ایسا حکم دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو نہ صرف وہ سہولتیں حاصل ہیں جو کسی بھی سزا یافتہ ملزمہ یامجرمہ کو سزا وار ہیں بلکہ اس سے ماوریٰ بھی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔اس لئے قید تنہائی کا واویلا انتہائی غیرذمہ دارانہ اور سراسر جھوٹ ہے۔

بانی پی ٹی آئی عمران اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو رولز سے بڑھ کر کئی فراخدلانہ سہولتیں حاصل ہیں ۔گفتگو کے دوران اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بسااوقات ہفتے میں تین مرتبہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوتے ہیں جہاں اگر 1103افرادان سے ملنے کیلئے موجود ہوتے ہیں جن سے ملزم یامجرم بات کرسکتے ہیں ۔

جیل میں سہولتوں کے حوالے سے عمران خان کے ساتھ بھی فراخدلانہ سلوک کیا جاتا ہے اس کے باوجود دو تین مرتبہ انہوں نے تنہائی میں رکھے جانے اور سہولتوں کے بارے میں شکایت کی تو فاضل جج نے خود جیل کے اندر جاکر انہیں ملنے والی آسائشات اور سہولتوں کا معائنہ کیا اورپھر انہیں اطمینان بخش قرار دیاتھا۔عبدالغفور انجم کا گفتگو کے دوران یہ دعویٰ بھی کیا کہ میں 92 مرتبہ اعلی عدالتوں میں سہولتوں بارے اور توہین عدالت کے متعدد مقدمات میں پیش ہوکر سرخرو ہو چکا ہوں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سزیافتہ ملزم یامجرم کو ہفتے میں دو ملاقاتوں کی اجازت ہوتی ہے اور اگر کوئی ملزم یامجرم ہفتے میں ایک خط سپرد قلم کرے گا تو پھر ملاقات کی ایک اجازت باقی رہ جاتی ہے۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے قید تنہائی میں کی اہلیہ بشری

پڑھیں:

بشریٰ بی بی آڈیو لیکس کیس کی سماعت آج ہوگی، بینچ تبدیل

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251104-01-3

 

اسلام آباد ( آن لائن) اسلام آبادہائیکورٹ میں آڈیو لیکس کیس کی سماعت آج ہوگی جبکہ اس دوران سماعت کیلیے بینچ تبدیل کردیا گیاہے اوراب یہ کیس جسٹس بابر ستار کی عدالت سے منتقل کر کے جسٹس اعظم خان کی عدالت میں مقرر کر دیا گیا ہے۔ مقدمے کی یہ منتقلی جسٹس بابر ستار کا سنگل بینچ ختم ہونے کے باعث عمل میں آئی۔ کیس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی آڈیو لیکس کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کل 4 نومبر کو جسٹس اعظم خان کریں گے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے اس آڈیو لیکس کیس کے خلاف حکمِ امتناع جاری کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کو مزید کارروائی سے روک دیا تھا۔ یہ درخواستیں بشریٰ بی بی اور نجم ثاقب کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

خبر ایجنسی

متعلقہ مضامین

  • علیمہ خان نے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری پر دستخط کردیے
  • کاش ایسی عینک بن جائے جو اڈیالہ کے مجاوروں کو کے پی کی صورتحال دکھا سکے، عظمیٰ بخاری
  • بشریٰ بی بی نے عدالت سے سزا معطلی کیس کی جلد سماعت کی درخواست کر دی
  • ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست
  •   برطانیہ: ٹرین حملے کے ملزم پر قتل کی 10 کوششوں کے الزامات
  • لانڈھی جیل سے 225 قیدیوں کا فرار،زلزلہ نہیں،جیل انتظامیہ کی غفلت اور ناقص سیکورٹی اصل وجہ قرار
  • لاہور ہائیکورٹ: جعلی دودھ فروخت کرنیوالے ملزم کی ضمانت مسترد
  • بشریٰ بی بی آڈیو لیکس کیس کی سماعت آج ہوگی، بینچ تبدیل
  • حماس کا اسرائیل پر اسیر کی ہلاکت کا الزام، غزہ میں امداد کی لوٹ مار کا دعویٰ بھی مسترد
  • اڈیالہ میں ڈاکٹروں نے بتایا پتے میں پتھری ہے، ہسپتال داخل ہوں: شاہ محمود