لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)ایس آئی ایف سی کی معاونت سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے حکومتی اقدامات کے بدولت غیر ملکی سرمایہ کاری 20فیصد اضافے کے ساتھ 1.329ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ایس آئی ایف سی کے تعاون سے سرمایہ کاری کے لیے دوستانہ ماحول پیدا کرنے کی جانب اہم سنگ میل عبور کرلیا گیا۔ غیر ملکی سرمایہ کاری 20فیصد اضافے کے ساتھ 1.

329ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔

ہانگ کانگ، برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ کی اہم سرمایہ کاری کے علاوہ چین کا سرمایہ کاری میں40 فیصد تک نمایاں حصہ ہے۔عالمی اقتصادی فورم اور ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کا ڈیجیٹل غیر ملکی سرمایہ کاری کے مشترکہ منصوبے کا آغاز ہوگیا۔وزیر اعظم کی جانب سے ڈیجیٹل غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری منصوبہ اقتصادی ترقی کی جانب اہم قدم قرار دیدیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈیجیٹل غیر ملکی سرمایہ کاری میں ای کامرس، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، آئی ٹی انفراسٹرکچر، اور آن لائن سروسز شامل ہیں۔ عالمی اقتصادی فورم کے تحت پاکستان ڈیجیٹل غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری منصوبہ اپنانے والا پہلا ملک بن گیا۔ڈیجیٹل ایف ڈی آئی کی جانب پیشرفت جدید ٹیکنالوجی میں ترقی سمیت عالمی مہارت، جدت اور استحکام کا اہم ذریعہ ہے۔ منصوبے کا مقصد ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پاکستان میں سرحد پار ڈیجیٹل سرمایہ کاری کا فروغ ہے۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کا ڈیجیٹل معیشت کی جانب بڑھتا ہوا رجحان سرمایہ کاری میں مزید اضافے کے لیے خوش آئند ہے۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے غیر ملکی سرمایہ کاری سرمایہ کاری کے ایس آئی ایف سی کی جانب

پڑھیں:

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز تیزی کا رحجان ، 100 انڈیکس نے 1 لاکھ 56 ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حدکو عبورکرلیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کومسلسل دوسرے روزبھی کاروبارمیں تیزی کارحجان رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس نے ایک مرتبہ پھر1لاکھ 56ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حدکوکامیابی سے عبورکیا۔دن 12بجے تک کے ایس ای 100انڈیکس میں 720.94پوائنٹس کااضافہ ہوااورانڈیکس 156105.44پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

مجموعی طورپر584308679حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 19.26ارب روپے تھی۔

کے ایس ای 30انڈیکس 281.53پوائنٹ اضافے کے بعد47748.52پوائنٹس تک جبکہ اسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30انڈیکس 1814.26پوائنٹ کے اضافے سے 229459پوائنٹس تک پہنچ گیا۔فیوچرٹریڈنگ کے تحت 4.32ارب روپے کے سودے طے پائے۔ بینک آف پنجاب،پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل اورمیڈیاٹائمز لیمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسرکمپنیاں رہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ریکوڈک میں 7 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے سونے اور تانبے کے ذخائر موجود ہیں، ماہرین
  • ریکوڈک میں 7 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے سونے اور تانبے کے ذخائر موجود ہیں، معدنی ماہرین
  • شرجیل میمن اور ناصر شاہ کی یوٹونگ بس کمپنی کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع
  • ڈنمارک کا جنوبی جٹ لینڈ کے ریلوے میں سرمایہ کاری کا اعلان
  • گوگل کا برطانیہ میں 6.8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
  • سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز تیزی کا رحجان ، 100 انڈیکس نے 1 لاکھ 56 ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حدکو عبورکرلیا
  • پاکستان کا صنعتی شعبہ بہتر ہو رہا ہے، آئی ٹی اور سروسز میں ترقی ہو رہی ہے اور غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں ، جام کمال خان
  • صدر مملکت کی شنگھائی الیکٹرک کو پاکستان کے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نظام میں سرمایہ کاری کی دعوت