چین پاکستان کے ساتھ سی پیک کے اپ گریڈڈ ورژن کی تعمیر کرنے کے لئے تیار ہے، چینی وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
بیجنگ :چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں پاکستانی صدرآصف علی زرداری کے ساتھ بات چیت کی ۔جمعرات کے روز چینی میڈیا نے بتا یا کہ لی چھیانگ نے کہا کہ چین دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کرنے، قریبی اعلیٰ سطح تبادلوں کو برقرار رکھنے، روایتی دوستی کو فروغ دینے اور چین پاکستان ہمہ موسمی اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو گہرا کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ چین پاکستان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر سے دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فائدہ پہنچ سکے۔ لی چھیانگ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ ترقیاتی حکمت عملی کو مزید مربوط کرنے، بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کی اعلیٰ معیار کی تعمیر کرنے، چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) کے “اپ گریڈڈ ورژن” کی تعمیر کرنے، شاہراہوں، ریلوے اور بندرگاہوں جیسے بڑے منصوبوں کی تعمیر کو منظم انداز میں فروغ دینے اور زراعت، کان کنی، نئی توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت میں تعاون کو گہرا کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کی مشترکہ ترقی کو بہتر طور پر فروغ دیا جا سکے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پاک چین دوستی کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور تجارت، سرمایہ کاری، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، فنانس، عوام کے ذریعہ معاش اور عوامی اور ثقافتی شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ پاکستان اپنے ہاں سرمایہ کاری کے لئے مزید چینی کاروباری اداروں کو خوش آمدید کہتا ہے اور پاکستان میں چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گا۔ چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لہ جی نے بھی بیجنگ میں پاکستانی صدر زرداری کے ساتھ بات چیت کی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چین پاکستان کی تعمیر کے ساتھ کرنے کے کے لئے
پڑھیں:
دبئی میں دنیا کے بلند ترین میٹرو سٹیشن کی تعمیر شروع
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون 2025ء ) متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں دنیا کے سب سے بلند میٹرو اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا، زمین سے 74 میٹر بلند سٹیشن کی تعمیر 2029ء میں مکمل ہوگی۔ اماراتی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے بلند میٹرو سٹیشن کا سنگ بنیاد رکھا، تاریخی تقریب کے دوران انہوں نے ایمار پراپرٹیز اسٹیشن کے ڈیزائن کی منظوری دی جو دنیا کا سب سے بلند میٹرو اسٹیشن ہے یہ 74 میٹر بلند ہوگا، یہ سٹیشن دبئی میٹرو کے تیسرے ٹریک بلیو لائن کا حصہ ہوگا جس کا آغاز دبئی میٹرو کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر 9 ستمبر 2029ء کو کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ بلیو لائن کا ٹریک 130 کلومیٹر طویل ہوگا، یہ دبئی کے 9 اہم علاقوں کو جوڑتے ہوئے شہریوں اور رہائشیوں کو سفری سہولت فراہم کرے گا، بلیو لائن کے 14 اسٹیشنز ہوں گے جن میں سے 5 زیر زمین ہوں گے، بلیو لائن کے اہم انٹرچینج سٹیشنز میں جداف، راشدیہ اور انٹرنیشنل سٹی شامل ہیں، بلیو لائن دبئی کے علاقوں مردف، ورقا، انٹرنیشنل سٹی، سیلیکون اویسس، انٹرنیشنل اکیڈمک سٹی، فیسٹیول سٹی، دبئی کریک ہاربر اور راس الخور انڈسٹریل ایریا کو آپس میں جوڑے گی۔(جاری ہے)
معلوم ہوا ہے کہ دبئی کریک کو عبور کرنے کے لیے بلیو لائن کا 1.3 کلومیٹر طویل پل کی شکل کا ٹریک بھی تعمیر کیا جائے گا جو دبئی کریک کے اوپر بنایا جانے والا پہلا میٹرو ٹریک ہوگا، دبئی کے بلیو لائن میگا پراجیکٹ کی مجموعی لاگت 56 ارب درہم یعنی 43 کھرب روپے سے زائد ہوگی، دبئی میٹرو پہلے ہی ریڈ اور گرین لائن کے ذریعے لاکھوں مسافروں کو سہولت فراہم کر رہی ہے جبکہ حکام نے عزم کیا ہے کہ بلیو لائن کے سٹیشن مزید جدید ہوں گے۔ بتایا جارہا ہے کہ تقریباً 11 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر محیط اس سٹیشن کو موجودہ شہری ماحول میں ضم کرنے اور 'دبئی؛ مستقبل کا گیٹ وے' کے وژن کو مجسم کرنے کے لیے بنایا جائے گا، سٹیشن کو یومیہ 1 لاکھ 60 ہزار مسافروں کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں یومیہ صارفین کی تعداد 2040ء تک 70 ہزار سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، نئے سٹیشن کا ڈیزائن کراسنگ گیٹ وے کے تصور سے متاثر ہو کر مشہور امریکی آرکیٹیکچرل فرم نے ڈیزائن کیا ہے، فرم کے ڈیزائنوں میں برج خلیفہ، نیویارک میں اولمپک ٹاور اور شکاگو میں سیئرز ٹاور جیسے مشہور مقامات شامل ہیں۔