بزنس کمیونٹی کی سہولت کیلئے غیر ضروری رکاوٹیں ختم کرنے کی ضرورت ہے، قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) قائمقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے بزنس کمیونٹی کی سہولت کیلئے غیر ضروری رکاوٹیں ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل سرمایہ کاروں کو ون ونڈو سہولت فراہم کر رہی ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق قائمقام صدر نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو یہاں نجی ہوٹل کے ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب میں اراکین پالیمنٹ، ممتاز تاجروں اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ قائمقام صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے نجی شعبے میں ترقی کی بڑی صلاحیت موجود ہے، ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کاروباری برادری کو سہولیات دینا ہوں گی۔(جاری ہے)
قائمقام صدر نے کہا کہ پاکستان کی ثقافت ایک الگ پہچان کی حامل ہے ، پاکستان کے پکوان دنیا بھر میں مقبول ہیں، مل کر پاکستان کو ایک پرکشش سیاحتی مقام بناسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بطور وزیر سیاحت ملک کے سیاحتی شعبے کو انڈسٹری کا درجہ دیا جبکہ ماضی میں بطور وزیر اور وزیر اعظم اسلام آباد میں مختلف منصوبے مکمل کیے۔ قائمقام صدر مملکت نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے، بطور وزیر ہائوسنگ ملک کے تعمیراتی شعبے کی ترقی کیلئے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے تاجر برادری کو سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے، اس اقدام کے نتیجے میں پاکستان میں نجی شعبے کی ترقی کے بے پناہ امکانات ہیں۔ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستانی کھانوں کو عالمی سطح پر مقبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی ثقافت بھی ایک منفرد شناخت رکھتی ہے۔ قائم مقام صدر نے تاجر برادری کو حوصلہ افزائی کیلئے غیر ضروری رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینٹورس گروپ کے سی ای او اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ اینڈسٹری کے سابق صدر سردار یاسر الیاس نے کہا کہ ملک کے پہلے 6 سٹار لگژری ہوٹل کا اسلام آباد میں افتتاح کر دیا گیا ہے جو 380 کمروں پر مشتمل اور جدید سہولیات سے آراستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہوٹل کے 2 ریسٹورنٹس کا آج افتتاح کیا گیا۔ انہوں نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت پر قائمقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی کا شکریہ ادا کیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سید یوسف رضا گیلانی قائمقام صدر مملکت اسلام آباد نے کہا کہ کی ضرورت انہوں نے
پڑھیں:
پاکستان کو سمندر میں تیل و گیس کی دریافت کیلئے کامیاب بولیاں موصول، ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری متوقع
دو دہائیوں بعد پاکستان کے آف شور تیل و گیس ذخائر میں کامیاب بولیاں موصول ہو گئی ہیں۔ پہلے مرحلے میں تقریباً 8 کروڑ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے، جو ڈرلنگ کے دوران ایک ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق، اس بڈنگ راؤنڈ میں 23 بلاکس شامل ہیں جو تقریباً 53,510 مربع کلومیٹر رقبے پر محیط ہیں۔ انڈس اور مکران بیسن میں ایک ساتھ ایکسپلوریشن کی حکمت عملی کامیاب ثابت ہوئی، اور یہ پاکستانی اپ اسٹریم سیکٹر میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کا ثبوت ہے۔
کامیاب بڈرز میں ترکیہ پیٹرولیم، یونائیٹڈ انرجی، اورینٹ پیٹرولیم، فاطمہ پیٹرولیم کے علاوہ او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل، ماری انرجیز اور پرائم انرجی جیسی مقامی کمپنیاں شامل ہیں۔ امریکی ادارے ڈیگلیور اینڈ میکناٹن کے مطابق پاکستان کے سمندر میں ممکنہ گیس کے ذخائر 100 ٹریلین کیوبک فٹ تک پہنچ سکتے ہیں۔
یہ پیش رفت پاکستان کی توانائی کی خودکفالت اور مقامی وسائل کی ترقی کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہوگی، جبکہ بین الاقوامی شراکت دار ملک کے سمندری وسائل میں دلچسپی بڑھا رہے ہیں۔ ریٹائرڈ نیوی ایڈمرل فواد امین بیگ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سمندر میں معدنیات اور دیگر وسائل چھپے ہیں، اور اب ہمیں انہیں نکالنے کی صلاحیت پیدا کرنی ہو گی۔