عمران خان کا علی امین سے متعلق پھر ناراضی کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی، اس موقع پر بانی نے ایک مرتبہ پھر علی امین گنڈاپور سے متعلق ناراضی کا اظہار کیا۔اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے والوں میں سلمان اکرم راجہ، شاہ محمود قریشی، شبلی فراز اور کنول شوذب شامل تھیں۔
بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور پر ایک بار پھر ناراضی کا اظہار کیا۔بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کو نیا آئی جی تسلیم نہیں کرنا چاہیے تھا۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ محسن نقوی سے علی امین اور ہمارے ساتھی کیسے ملاقات کرسکتے ہیں؟بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کے ذریعے جنید اکبر کو پیغام بھجوادیا۔
اڈیالہ جیل سے عمران خان کی صحت سے متعلق نہایت تشویشناک خبر آ گئی
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی علی امین
پڑھیں:
پہلگام واقعہ بھارتی حکومت کی ناکامی ہے: علی امین گنڈاپور
وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور — فائل فوٹووزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ بھارتی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اُنہوں نے پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکومت کے رویے کی مذمت کی۔
اُنہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کے تناظر میں بھارتی حکومت کا جارحانہ رویہ ناقابلِ برداشت ہے، ہم بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہر طرح سے تیار ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔
وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا کہ مودی سرکار سازش کے تحت پہلگام واقعہ پاکستان کے خلاف استعمال کرنےکی ناکام کوشش کر رہی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ہمیں پہلگام واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنی نااہلی چھپانے کے لیے پاکستان کےخلاف زہر اُگل رہی ہے، بھارت نےجارحیت کی کوشش کی تو اسے بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کی سالمیت اور قومی مفاد کے لیے ہم سب متحد ہیں اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی کے لیے تیار ہیں۔