کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حادثات میں 9 افراد کے جاں بحق ہونے سے متعلق ٹریفک پولیس نے حادثات کی وجوہات بتا دیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق مہران ہائی وے لانڈھی کے قریب حادثہ موٹرسائیکل سلپ ہوجانے کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں شفیق نامی شخص جاں بحق ہوا جسے پیچھے سے آنیوالی گاڑی نے ٹکر ماری۔

یہ بھی پڑھیں:24 گھنٹے 5 اموات،کراچی میں دندناتے ٹمپرز نے شہریوں کو نشانے پر رکھ لیا

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق کھوکھراپار بس کا حادثہ بریک پریشر پائپ پھٹ جانے کے باعث پیش آیا۔ اس حادثے میں ماں بسمہ اور بیٹی ارحم جان سے گئے۔

راشد منہاس روڈ ہونے والا حادثہ ڈمپر کے بریک فیل ہوجانے باعث پیش آیا جس میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے اور ایک زخمی ہوا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق لیاری ندی ایوب شاہ بخاری مزار کے قریب موٹرسائیکل سلپ ہونے سے حادثہ پیش آیا جا کے باعث اسمعیل نامی شخص جاں بحق ہوا اور 3 بچے زخمی ہوئے۔

ملیرہالٹ پل کے قریب نامعلوم گاڑی سے ایک موٹرسائیکل کو ٹکر ہوئی جس کے باعث باپ سلیم اور بیٹا عفان جاں بحق ہوئے جبکہ ماں زخمی ہوئی۔ بھینس کالونی میں موٹرسائیکل سوار نے راہگیر کو ٹکر ماری جس کے باعث راہگیر سعید جاں بحق ہوگیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کی تفصیلات کے مطابق  شہر میں رواں سال 99  جان لیوا حادثات ہوئے۔ ہیوی ٹریفک سے 32 حادثات رپورٹ ہوئے۔ ڈمپر سے ہونیوالے 3 حادثات میں 5 افراد مارے گئے۔ ٹریلر سے ہونیوالے 10 حادثات میں 12 افراد جان سے گئے۔ ٹرک سے ہونیوالے 13 حادثات میں 13 افراد مارے گئے۔ واٹرٹینکرز نے 5 حادثات میں 8 افراد کو کچل ڈالا۔ آئل ٹینکر سے ہونیوالے ایک حادثے میں ایک شخص جان سے گیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق قانونی خلاف ورزیوں پر ہیوی ٹریفک کے 34655 چالان کیے گئے۔ جب کہ خطرناک طریقے سے گاڑیاں چلانے پر 489 ڈرائیورز کو گرفتار کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ترجمان ٹریفک پولیس ٹریفک حادثات چالان کراچی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ترجمان ٹریفک پولیس ٹریفک حادثات چالان کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق ترجمان ٹریفک پولیس سے ہونیوالے حادثات میں کے باعث پیش آیا

پڑھیں:

کراچی، سڑکوں پر موت کا رقص جاری، ٹریلر کی زد میں آ کر پاک بحریہ کا اہلکار جان بحق

کراچی:

کراچی کے علاقے ملیر سٹی گلشن قادری میں ٹریلر کی زد میں آ کر ایک موٹرسائیکل سوار جان بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب 30 سالہ ذیشان نامی شخص اپنی موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ تیز رفتار ٹریلر نے اسے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا۔

ایدھی حکام کے مطابق حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص پاک بحریہ کا اہلکار تھا۔

پولیس اور ایمرجنسی حکام نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا پتا چلایا جا سکے۔ ابتدائی طور پر یہ بتایا جا رہا ہے کہ ٹریلر کا ڈرائیور حادثے کے بعد فرار ہوگیا ہے، اور پولیس اس کی تلاش میں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب: ٹریفک حادثے 7 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق
  • کراچی میں تاوان کی غرض سے اغوا کی گئی بچی کس طرح بازیاب ہوئی؟
  • کراچی، کورنگی میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 1 زخمی
  • کراچی: مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق
  • کراچی میں پولیس اہلکار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
  • بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں اموات کی مجموعی تعداد 252 تک جاپہنچی ،121 بچے، 85 مرد اور46 خواتین شامل
  • کراچی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان
  • کراچی: گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
  • کراچی، سڑکوں پر موت کا رقص جاری، ٹریلر کی زد میں آ کر پاک بحریہ کا اہلکار جان بحق
  • بارشوں کے باعث 26 جون سے اب تک 252 افراد جاں بحق، این ڈی ایم اے