کوئٹہ میں پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلانے سے انکار پر 5افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
Pic20-010 KARACHI: Jul20- A health worker administering polio vaccine drops during a polio vaccination door-to-door campaign as resuming the anti-polio vaccination drive in specific parts of the country after a four-month pause due to the coronavirus outbreak in provincial capital. ONLINE PHOTO by Sabir Mazhar
کوئٹہ : بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلانے سے انکار پر 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
کوئٹہ میں 90 افراد نے پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلانے سے انکار کیا جن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5 افراد کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہاکہ 60 انکاری والدین کو آمادہ کر کے بچوں کو پولیو سے بچا ﺅکے قطرے پلوائے گئے ، پولیو سے بچاﺅ کے قطرے نہ پلانے والوں کو گرفتار کر کے جیل بھجوایا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پولیو سے بچاﺅ کے قطرے
پڑھیں:
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے بڑی خبر
کوہٹہ : پاکستانی شہریوں کو قومی اور بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آئی۔
تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس نے شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کوئٹہ میں باقاعدہ طور پر ڈرائیونگ لائسنس اتھارٹی قائم کر دی ہے، جہاں نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی لائسنس کا بھی اجرا کیا جا رہا ہے۔یہ اتھارٹی اسلام آباد اور شیخوپورہ کے بعد ملک میں موٹروے پولیس کے تحت قائم کی جانے والی تیسری ڈرائیونگ لائسنس اتھارٹی ہے۔
اس حوالے سے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) موٹروے پولیس اشفاق احمد نے بتایا کہ کوئٹہ میں اس منصوبے پر کام دو سال قبل شروع کیا گیا تھا، جبکہ گزشتہ برس سے اتھارٹی نے باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا۔ اب تک یہاں سے 2,000 سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں۔
ڈی آئی جی موٹروے کا کہنا تھا کہ لائسنس کے اجرا کے لیے مکمل اور جدید ٹیسٹنگ سسٹم موجود ہے، جس کی بدولت جو امیدوار مہارت کا مظاہرہ کرتا ہے، اسے پہلے ہی دن لائسنس جاری کر دیا جاتا ہے۔اشفاق احمد کے مطابق موٹروے پولیس کی ہائی وے فورس بلوچستان میں کوئٹہ سے قلات اور اوتھل سے حب تک تعینات ہے۔ تاہم صوبے میں صرف 1,000 موٹروے پولیس اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں جو کہ بڑھتے ہوئے ٹریفک کے بوجھ کے مقابلے میں ناکافی ہے۔ نفری میں اضافے کے لیے کوششیں جاری ہیں تاکہ شاہراہوں پر بہتر نگرانی اور ٹریفک کنٹرول ممکن بنایا جا سکے۔یہ اقدام نہ صرف بلوچستان کے عوام کے لیے ایک بڑی سہولت ہے. بلکہ ملک میں محفوظ ڈرائیونگ کلچر کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم بھی ثابت ہو گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس اقدام کا مقصد محفوظ ڈرائیونگ کو فروغ دینا اور ناتجربہ کار ڈرائیوروں کی وجہ سے ہونے والے حادثات کی روک تھام ہے۔