غیرقانونی وغیررجسٹرڈ ڈمپرز کوضبط کرلیا جائے ‘ مکیش کمارچاؤلہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ نے شہر میں ڈمپرز کی ٹکر سے پے در پے ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے تمام غیرقانونی و غیر رجسٹرڈ ڈمپرز کے خلاف سخت ایکشن لینے اور انہیں فوری ضبط کرنے کی ہدایت کی ہے۔ صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے سیکرٹری ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ محمد سلیم راجپوت کو کہا کہ شہر کی سڑکوں پر دندناتے غیرقانونی و غیر رجسٹرڈ ڈمپرز انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بن رہے ہیں جو انتہائی افسوسناک ہے۔ صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے ٹریفک پولیس کے اشتراک سے غیرقانونی و غیر رجسٹرڈ ڈمپرز کے خلاف فوری لائحہ عمل تیار کرنے کی بھی ہدایت دی۔ دوسری جانب صوبائی وزیر کی ہدایت پر سیکرٹری ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا‘ جس میں انھوں نے فوری اقدامات کی ہدایت دی۔ اجلاس میں ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شبانہ پرویز، ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول وحید شیخ و دیگر بھی شریک تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب حادثے میں زخمی
صوبہ پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ صوبائی وزیر کو آنکھ پر معمولی زخم اور چہرے پر چوٹ آئی ہے۔
لاہور میں ڈیفنس روڈ کے قریب ایک دوسری گاڑی نے سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو ہٹ کیا، اس موقع پر دیگر متعدد گاڑیاں بھی حادثے کا شکار ہوئیں۔
مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ گاڑی میں موجود تھیں۔ حادثے میں سینیئر صوبائی وزیر کی آنکھ پر معمولی زخم اور چہرے پر چوٹ آئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
مریم اورنگزیب