Jasarat News:
2025-11-03@14:25:47 GMT

ڈیننگ اسپورٹس فیسٹول، ٹیبل ٹینس گرلز ایونٹ بحریہ کے نام

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈیننگ اسپورٹس سوسائٹی کے زیر اہتمام اور ڈیننگ اسپورٹس ڈپاٹمنٹ کے تعاون سے دوسرے ڈیننگ اسپورٹس فیسٹول کا ٹیبل ٹینس گرلز ایونٹ بحریہ یونیورسٹی نے جیت لیا جبکہ بوائز میں فاسٹ یونیورسٹی نے میدان مار لیا۔ٹیبل ٹینس ایونٹ میں شہر قائد کی 16 یونیورسٹیز نے بھر پور شرکت کی۔ ڈیننگ یونیورسٹی کے ریجنل اسپورٹس کو آرڈی نیٹر کاشف احمد فاروقی کے مطابق ٹیبل ٹینس بوائز اور گرلز ایونٹ کے مقابلے سندھ اسپورٹس بورڈ میں منعقد ہوئے، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل احمد علی راجپوت مہمان خصوصی تھے،جبکہ اس موقع پرڈیننگ اسپورٹس سوسائٹی کی صدر زھرا مظہر، سندھ فینسنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد تقی، پرنسپل گورنمنٹ فار مین کالج ناظم آباد پروفیسر نوید احمد ہاشمی، پروفیسر سید غوریخان، عظیم الشان، تحسین احمد،محمد وسیم، مظہر چنہ، محمد طلحہ، حسن عرفان، کھیلوں کی صحافت سے وابستہ نامور جرنلسٹس اصغر عظیم، شکیل یامین کانگا،شہزادہ معین،عمر شاہین، محمد حماد، وسیم قریشی، ارشد وہاب،ریحان اکرم، شہزاد قادر، جنید راجپوت، محمد ندیم صدیقی، عدنان صدیقی اور دیگر بھی موجود تھے۔ مہمان خصوصی احمد علی راجپوت نے ڈیننگ یونیورسٹی کے شعبہ اسپورٹس کو اس شاندار اسپورٹس فیسٹول کے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی لیول پر ہونے والے تمام ایونٹس میں کھیل کا معیار بہت بلندتھا اس ایونٹ سے بھی بہترین ٹیلنٹ سامنے آئے گا، انہوں نے ٹیبل ٹینس کھیل کر مقابلوں کا افتتاح بھی کیا۔ ٹیبل ٹینس ٹیم ایونٹ میں 16 ٹیموں نے شرکت کی،بوائز کے فائنل میں فاسٹ یونیورسٹی نے آئی او بی ایم کو شکست دے کر ایونٹ اپنے نام کیا جبکہ بحریہ یونیورسٹی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ گرلز مقابلوں میں بحریہ یونیورسٹی نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ڈیننگ نے دوسری اور اقرا یونیورسٹی نے تیسری پوزیشن پر قبضہ جمایا۔ ٹیکنیکل آفیشلز میں محمد ناصر، دامیر احمد،شایان خان،سنیل حسین،محمد امان اور عظیم شامل تھے۔ ڈیننگ اسپورٹس فیسٹول کے اسپانسرز میں ماسٹر فیس ماسک، ایم ٹی مرچانی ٹریولز، تیملا، الغنی موٹرز، سعد ہائیٹس، ایم ایم وائی ایسوسی ایٹ، فے کمپنی، جسٹ ڈرایؤ ،میدان، احسن کنول اور کوئس شامل ہیں دوسرے ڈیننگ اسپورٹس فیسٹول میں سات کھیلوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں بیڈ منٹن، ٹیبل ٹینس، کرکٹ، فٹسال، روئنگ، باسکٹ بال اور تھروبال شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: یونیورسٹی نے ٹیبل ٹینس

پڑھیں:

2026 میں چین کی ڈیزائن کردہ پہلی آبدوز پاک بحریہ میں شامل ہو جائے گی: نیول چیف

کراچی(نیوز ڈیسک) نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ 2026 میں چین کی ڈیزائن کردہ پہلی آبدوزپاک بحریہ میں شامل ہو جائے گی۔

چینی سرکاری میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ مصنوعی ذہانت، بغیرپائلٹ نظام اور الیکٹرانک وارفیئرمیں چین سےتعاون بڑھا رہے ہیں، چینی دفاعی سازو سامان قابلِ اعتماد اور جدید ثابت ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2026 میں چین کی ڈیزائن کردہ پہلی آبدوزپاک بحریہ میں شامل ہو جائے گی، یہ آبدوزیں 5 ارب ڈالرمالیت کے 8 ہنگورکلاس آبدوزوں کے معاہدے کاحصہ ہیں جو 2028 تک پاکستان کے بیڑے میں شامل ہوں گی۔

نیول چیف کا کہنا تھا کہ 4 آبدوزیں چین اور باقی پاکستان میں اسمبل ہونگی تاکہ مقامی تکنیکی صلاحیت بڑھائی جاسکے، یہ آبدوزیں بحیرۂ عرب اور بحرِ ہند میں پاکستان کی نگرانی اور دفاعی صلاحیت بڑھائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • 2026 میں چین کی ڈیزائن کردہ پہلی آبدوز پاک بحریہ میں شامل ہو جائے گی: نیول چیف
  • پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ حکام اور کھلاڑیوں پر پابندیاں عائد کر دیں
  • لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا نئے انوائرمنٹ ایکٹ لانے کا مطالبہ
  • مظفر آباد میں 2 روزہ ویمن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد
  • مظفر آباد میں 2 روزہ ویمن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد
  •  بدقسمتی سے اسمبلی فورمز کو احتجاج کا گڑھ بنا دیا گیا : ملک محمد احمد خان 
  • ایس بی سی اے نے سولجر بازار میں گرلز اسکول کو سیل کردیا
  • مقبوضہ کشمیر، 05 اگست 2019ء سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں تیزی آئی
  • پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر مد مقابل ہونے کو تیار
  • بدقسمتی سے اسمبلی فورمز کو احتجاج کا گڑھ بنا دیا گیا ہے: ملک محمد احمد خان