پاکستان ، سعودی بزنس فورم کا اجلاس ریاض میں منعقد ہوگا، سجاد مصطفیٰ سید
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (P@SHA) کے چیئرمین سجاد مصطفیٰ سید نے اعلان کیا ہے کہ پاشا اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ مشترکہ طور پر ایک خصوصی نیٹ ورکنگ ڈنر کی میزبانی کریں گے، پاکستان جس کا نام پاکستان و سعودی بزنس فورم ہو گا، جو کہ حکومتی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی صنعت کے اعلیٰ درجے کے رہنماؤں کو جوڑنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، جو کہ ہفتہ کی شام ریاض میں منعقد ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ باوقار تقریب اہم اسٹیک ہولڈرز کے لیے تعاون کو فروغ دینے، کاروباری مواقع تلاش کرنے اور متحرک و اہم سعودی مارکیٹ میں کاروباری تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔سجاد مصطفیٰ سید نے واضح کیا کہ پاکستان سعودی بزنس فورم ایک اعلیٰ سطحی “پہلے رابطے” کے تجربے کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے فورم کے شرکاء کو بامعنی روابط قائم کرنے کے میں قابل بنائے گا؛ جو کہ LEAP 2025 فروری 9 اس دوران سعودی عرب میں اس کے بعد کی مصروفیات اور تجارتی نمائش کے دوران فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔خاص طور پر، پاکستان اور سعودی بزنس فورم IT انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سروسز انڈسٹری اور عمودی شعبہ جات کے لیے اس سال کا سب سے بڑا تجارتی، نیٹ ورکنگ اور ثقافتی ایونٹ ہونے جا رہا ہے؛ کیونکہ اس میں بے مثال کاروباری ترقی، ایکسپورٹ آڈرز اور حقیقی بین الاقوامی سطح پر میچ میکنگ کے مواقع ہیں۔چیئرمین پاشا نے کہا کہ یہ تقریب پاکستان کی ترقی پذیر ملٹی بلین ڈالر کی آئی ٹی خدمات کی برآمدات میں ٹیکنالوجی اختراعات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز میں پاکستان کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرے گی۔ مزید برآں ، سافٹ ویئر اور ایپ ڈیویلپمنٹ؛ مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ؛ آٹومیشن اور روبوٹکس؛ بلاک چین ٹیکنالوجیز؛ ورچوئل رئیلٹی؛ اسپیس سائنس اور اس سے منسلک صنعتیں؛ ہیلتھ ٹیک اور انفارمیٹکس؛ بائیو اور نینو ٹیکنالوجیز؛ گیمنگ اور اینیمیشن؛ فن ٹیک اور بزنس پروسیس ری انجینئرنگ پر پاکستانی اور انٹرنیشنل کمپنیاں شرکت کریں گیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سعودی بزنس فورم کے لیے
پڑھیں:
پاکستان جرنلسٹ فورم جدہ کی جانب سے شکیل محمد خان مرحوم کے لیے تعزیتی ریفرنس
پاکستان جرنلسٹ فورم جدہ کی جانب سے شکیل محمد خان مرحوم کے لیے تعزیتی ریفرنس WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز
جدہ (خالد نواز چیمہ)پاکستان جرنلسٹ فورم کے چیئرمین امیر محمد خان کے بڑے بھائی، شکیل محمد خان کی وفات پر پاکستان جرنلسٹ فورم جدہ کی جانب سے ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر جدہ کی سیاسی، سماجی، کاروباری اور صحافتی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ریفرنس کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی گئی۔ معروف عالم دین قاری عبدالباسط نے قرآن و سنت کی روشنی میں موت کے بعد انسان کے ساتھ پیش آنے والے مراحل پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے مرحوم شکیل خان کے لیے دعائے مغفرت اور ایصالِ ثواب کی دعا بھی کروائی۔
تقریب میں شرکاء نے شکیل خان کی شخصیت، ان کی خدمات اور اعلیٰ اخلاق کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور امیر محمد خان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ آخر میں مرحوم کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقبل از گرفتاری ضمانت مسترد ہونے کے بعد فوری گرفتاری ضروری قرار قبل از گرفتاری ضمانت مسترد ہونے کے بعد فوری گرفتاری ضروری قرار حماد اظہر کا سرینڈر کرنے کا فیصلہ، ضمانت نہ ملنے کی صورت میں جیل جانے کا امکان فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سرکاری دورہ چین: چینی قیادت نے پاکستانی افواج کو جنوبی ایشیا کے امن کی علامت قرار دے دیا اسحٰق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے آج اہم ملاقات طے کنگ سلمان ریلیف نے آزاد جموں و کشمیر میں 4,000 متاثرہ خاندانوں میں شیلٹر این ایف آئی کٹس کی تقسیم مکمل کر لی پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم