مرد زیادہ بولتے ہیں یا خواتین؟ امریکی یونیورسٹی میں دلچسپ تحقیق
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
لاہور:
دنیا بھر میں سمجھا جاتا ہے کہ خواتین مردوں کی نسبت زیادہ بولتی ہیں، اب امریکی اریزونا یونیورسٹی کی تحقیق سے یہ خیال درست ثابت ہوا.
تحقیق میں شامل 2197 مروزن نے ایک ہفتے تک باتیں ریکارڈ کرتا ننھا آلہ گردن میں پہنے رکھا اور معمول کی سرگرمیاں انجام دیں.
ریکارڈنگ کے تجزیے سے انکشاف ہوا، خواتین دن بھر اوسطاً 13,349 الفاظ جبکہ مرد 11,950 الفاظ بولتے ہیں، یوں ضنف نسواں نے 1,073 الفاظ زیادہ بولے.
مگر ماہرین نفسیات کی رو سے یہ فرق زیادہ نہیں لہذا خواتین سے منسوب یہ منفی خیال غلط ہے کہ وہ باتونی ہوتی ہیں.
تجزیے سے یہ دلچسپ انکشاف بھی ہوا کہ سب سے کم بولنے والے انسان نے فی دن صرف 100 لفظ بولے جبکہ سب سے زیادہ بولنے والا فی دن ’’120,000 ‘‘الفاظ بولتا رہا…اور وہ ایک مرد تھا۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارتی جارحیت پر خیبرپختونخوا حکومت وفاق کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی بھارتی حکومت کے جارحانہ رویے کی شدید الفاظ میں مذمت
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 31 واں اجلاس ہوا جس میں پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکومت کے جارحانہ رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارتی حکومت کا یہ رویہ افسوسناک اور ناقابل برداشت ہے اور مودی سرکار ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت اس واقعے کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔علی امین گنڈاپور نے اپنے دوٹوک موقف میں کہا کہ خیبر پختونخوا اور پورا پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہر طرح سے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ بھارتی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
وزیر اعلیٰ کے پی نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت اپنی نااہلی چھپانے کے لئے پاکستان کے خلاف زہر اگل رہی ہے اور اگر بھارت نے جارحیت کی کوشش کی تو اسے بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک کی سالمیت اور قومی مفاد کے لئے ہم سب متحد ہیں اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی کے لئے تیار ہیں۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارتی حکومت کا جارحانہ رویہ ہمیشہ سے خطے کے امن کے لئے ایک بڑا خطرہ رہا ہے اور یہ صورتحال مزید پیچیدہ بنا رہا ہے۔