پاکستان میں پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر کل یوم سوگ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
اسلام آباد: حکومت پاکستان نے اسماعیلی برادری کے روحانی رہنما، پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر 8 فروری کو یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ اس دن ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رکھا جائے گا۔
پرنس کریم آغا خان 4 فروری کو پرتگال میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کی نماز جنازہ ہفتے کے روز پرتگال میں ادا کی جائے گی، جبکہ اتوار کو ان کی تدفین مصر کے شہر اسوان میں کی جائے گی۔
پرنس کریم آغا خان اسماعیلی برادری کے 49ویں امام تھے اور 11 جولائی 1957 کو 20 سال کی عمر میں امام بنے تھے۔ ان کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے پرنس رحیم آغا خان اسماعیلی برادری کے 50ویں امام بن گئے ہیں، جیسے کہ پرنس کریم آغا خان نے اپنی وصیت میں طے کیا تھا۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
سارک کے سابق سیکریٹری جنرل نعیم الحسن ٹورنٹو میں انتقال کرگئے
پاکستان کے سابق سفارت کار اور سارک کے سابق سیکریٹری جنرل نعیم الحسن ٹورنٹو میں انتقال کر گئے، وہ اووکول میموریل اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
نعیم الحسن مختلف ممالک میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے فرائض انجام دیتے رہے۔
نعیم الحسن 1996ء سے 1998ء تک ساؤتھ ایشین ایسوسی ایشن فار ریجنل کوآپریشن (سارک) کے سیکریٹری جنرل رہے، وہ 2001ء میں سفارت کاری سے ریٹائرڈ ہوئے۔
نعیم الحسن کچھ برسوں سے ٹورنٹو میں اپنے بچوں کے ساتھ رہ رہے تھے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ اسنا مسجد مسی ساگا میں ادا کی جائے گی اور ان کی تدفین اووکول کے قبرستان میں کی جائے گی۔
Post Views: 1