چھبیسویں ترمیم؛ ہم نے مخالفت کی، مولانا نے ووٹ دیا یہ انکی سیاست ہے، سلمان اکرم راجا
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ہم نے چھبیسویں ترمیم کی مخالفت کی جب کہ مولانا نے ووٹ دیا یہ ان کی سیاست ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں کیس کی سماعت کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہماری ضمانتیں چلتی رہتی ہیں یہ ایک تلوار انہوں نے لٹکائی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم مقابلہ کرتے رہیں گے، یہ جھوٹے کیسز ہیں۔ کل ہم صوابی جائیں گے ہر یونین کونسل میں لوگ احتجاج کریں گے۔ ہمیں امید ہے، قوی گمان ہے کہ مولانا فضل الرحمن عوام کیساتھ کھڑے ہوں گے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ مولانا عوام کیساتھ کھڑے ہوں گے، عوام اس فسطائیت کیخلاف ہیں۔ مولانا فضل الرحمن زیرک سیاست دان ہیں عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ مولانا فضل الرحمن نے 26ویں ترمیم میں ووٹ دیا یہ انکی سیاست ہے، ہم نے ترمیم کی مخالفت کی آج بھی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جہاں ہمارا تعاون ہو سکتا ہے وہاں مولانا کا تعاون لیں گے۔ ہمارا موقف واضح ہے ہم ہر صورت جمہوریت اور انسانی حقوق کا ساتھ دیں گے۔ ہر حملہ جو عدلیہ پر ہوگا اس کی مخالفت کریں گے جو جہاں تک ساتھ دے سکتا ہے وہ دے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور میں بلوچستان کا مقدمہ عوام کے سامنے رکھیں گے، مولانا ہدایت الرحمان
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ ملک پر چند خاندانوں کا قبضہ ہے۔ انصاف اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ لاہور میں ہونے والے جماعت اسلامی کے مرکزی اجتماع میں بلوچستان کا مقدمہ پیش کریں گے۔ ملک پر چند خاندانوں کا قبضہ ہے۔ انصاف اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔ یہ باتیں انہوں نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہیں۔ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ ہر دس سال بعد جماعت اسلامی کا مرکزی اجتماع ہوتا ہے۔ اس سال 21 سے 23 نومبر تک مینار پاکستان پر جماعت اسلامی کا مرکزی اجتماع ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ "بدل دو نظام" کے عنوان سے عظیم الشان اجتماع ہوگا۔ جس میں بلوچستان بھر سے لوگ شرکت کریں گے۔ لاہور میں بلوچستان کا مقدمہ پاکستان کے عوام کے سامنے رکھیں گے۔ بلوچستان کے لوگ محب وطن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک پر چند خاندانوں نے قبضہ کیا ہے۔ بااثر شخصیات کے لئے رات بارہ بجے عدالتیں کھولتی ہیں۔ ملک میں انصاف اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔