کمیٹی تحلیل ہوئی نہ ہم نے مذاکرات کے دروازے بند کیے: اسپیکر ایاز صادق
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسپیکر ایاز صادق کا عمر ایوب کو ٹیلیفون، پی ٹی آئی کا مذاکراتی اجلاس میں شرکت سے صاف انکار
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی تحلیل نہیں ہوئی، ہم نے کبھی بھی مذاکرات کے لیے دروازے بند نہیں کیے۔
ان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ایک سخت آدمی ہیں، تحریک انصاف کے اندر سے مذاکرات کی منظوری آجائے پھر وہ ہمارے پاس آجائیں گے، تحریک انصاف والے آج بھی ہم سے رابطے میں ہیں، رابطے منقطع نہیں ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم پر فخر، پارلیمنٹ اپنی آئینی مدت پوری کرےگی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق
واضح رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان 28 جنوری کو مذاکرات کے لیے میٹنگ طے تھی، تاہم بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا، جس کے باعث مذاکرات نہیں ہوسکے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق پی ٹی آئی حکومت عمران خان کمیٹی مذاکرات.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق پی ٹی ا ئی حکومت کمیٹی مذاکرات اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے بھارتی بیانیہ مسترد کردیا
احمد منصور: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس, پہلگام واقعہ کے حوالے بھارت کے پاکستان پر الزامات بے بنیاد قرار,پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے بھارتی بیانیہ مسترد کر دیا.
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع میں تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی، تحریک انصاف بھی شریک ہوئی،قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹی نے بھارت کے یکطرفہ اقدامات پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔
کمیٹی نے کہا پاکستان دہشتگردی کا شکار رہا، عالمی برادری الزامات کا نوٹس لے، کمیٹی نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر تشویش ظاہر کی۔
پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی
واہگہ و اٹاری بارڈر کی بندش اور سفارتی عملے کی واپسی کو کشیدگی میں اضافہ قرار دیا، کمیٹی نے بھارت کو واضح پیغام دیا کہ غیر ضروری اقدام کی صورت میں مؤثر جواب دیا جائے گا،کمیٹی اراکین سیاست سے بالاتر ہو کر دفاعِ وطن پر یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔